Breaking News

پاکستان کی پْرکشش اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ ساڑھی پہنے تصویروں کی دھوم مچ گئی

لاہور( آن لائن ) پاکستان کی پْرکشش اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ ساڑھی پہنے تصویروں کی دھوم مچ گئی۔اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر خوبصورت ساڑھی پہنے تصاویر شیئر کیں تو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ کسی کا کہنا تھا کہ لال ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں تو کسی نے انہیں حور قرار دیا۔ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خوب چھائی رہتی ہیں اس سے قبل بھی وہ مختلف تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا کی رونق بنی رہی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت حساس ہیں اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی پر رنجیدہ ہو جاتی ہیں تاہم اصلاح پر مبنی تنقید اور ستائش کرنے والوں کی شکر گزار ہوں کیونکہ یہ دونوں چیزیں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ تنقید برائے تنقید کرنے والوں کی انہیں کوئی پروا نہیں ہے۔گزشتہ دنوں ایک بین الاقوامی جریدے نے دنیا کی خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کی جس میں ماہرہ خان کو نام 18 ویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے پاکستان اسکرین نیشنل ایوارڈز میں اداکارہ ماہرہ خان کو بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا

No comments