Breaking News

احد اور سجل کی ڈھولکی والے کیک کی تصویر شیئر‘شادی کی تقریبات کا آغاز


احد اور سجل کی ڈھولکی والے کیک کی تصویر شیئر‘شادی کی تقریبات کا آغاز


احد اور سجل کی ڈھولکی والے کیک کی تصویر شیئر‘شادی کی تقریبات کا آغاز
احد اور سجل کی ڈھولکی والے کیک کی تصویر شیئر‘شادی کی تقریبات کا آغاز
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی کو ان کے چاہنے والے عروسی جوڑے میں دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی جوڑی کو ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ کے بعد مقبولیت حاصل ہوئی اور اس ڈرامے کے بعد سے ہی مداح حقیقی زندگی میں بھی دونوں کو ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔
بعد ازاں گزشتہ سال جون کے مہینے میں سجل علی اور احد رضا میر کی منگنی کا سن کر ہی ان کے چاہنے والوں کو اداکار جوڑی کی شادی کا انتظار تھا۔تاہم چند روز قبل سوشل میڈیا پر سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لال رنگ کے دوپٹے اور گلاب کے پھولوں کی تصویر لگائی تھی جس نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا تھا اور ان تصاویر سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ شاید اداکار جوڑی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہے۔




لیکن اب احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلاب اور گیندے کے پھولوں کے درمیان ایک کیک رکھا ہوا ہے جس پر لکھا ہے ’احد اور سجل کی ڈھولکی۔اس تصویر کے بعد اداکار جوڑی کے چاہنے والوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور اب مداحوں کو اداکار جوڑی کی شادی کی تقریب کا انتظار ہے۔تاہم شادی کی باقاعدہ تاریخ کے حوالے سے اداکار سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


No comments