Breaking News

عمران خان نے ایسا کیا ٹویٹ کیا کہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تعریفیں شروع کردیں


عمران خان نے ایسا کیا ٹویٹ کیا کہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تعریفیں شروع کردیں



عمران خان نے ایسا کیا ٹویٹ کیا کہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تعریفیں شروع کردیں
عمران خان نے ایسا کیا ٹویٹ کیا کہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تعریفیں شروع کردیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے ملک کا قائد قرار دیا ہے۔انہوں نے یہ فقرہ وزیراعظم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود ایک پیغام کے جواب میں لکھا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان میں موجود اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق اہم بیان دیا، انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں ان سب عناصر کو خبردار کرتا ہوں کہ ہماری اقلیتوں کو نشانہ نہ بنائیں کیونکہ ایسا کرنے
والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اکثریت کے مساوی مقام حاصل ہے۔اس ٹویٹ کے جواب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے فخریہ انداز میں جواب دیا کہ میں باآواز بلند یہ کہتی ہوں کہ یہ ہے میرے ملک کا قائد، شکریہ۔اس ٹویٹ کے جواب میں ماہرہ کے بھارتی مداح میدان میں آئے اور انہوں نے ماہرہ کو کہا کہ آپ کا بھارتی فین ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں آپ کے ہر بیان سے اتفاق کروں گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ اس وقت کہاں تھیں جب پاکستان کی اقلیتی خواتین کی جبری شادیاں کرائی جا رہی تھیں۔اس ٹویٹ کے جواب میں ماہرہ خان نے لکھا کہ آپ کو مجھ سے عدم اتفاق کا مکمل حق حاصل ہے، جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے تو میرا جواب یہ ہے کہ میں ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتی رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ چاہے اقلیتوں پر ظلم ہو یا کچھ اور ہو، میں ہمیشہ اس معاملے میں شدید ردعمل دیتی ہوں۔ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید وضاحت کی کہ یہ بات بھارت اور پاکستان کی نہیں بلکہ یہ انسانیت بمقابلہ فاشسٹ سیاست کا ذکر ہے۔آخر میں انہوں نے دونوں اقوام کے لیے امن کی خواہش کا اظہار کیا۔

No comments