Breaking News

پرویزمشرف غداری کیس : حکومت نے استغاثہ کی پوری ٹیم کو فارغ کر دیا


پرویزمشرف غداری کیس : حکومت نے استغاثہ کی پوری ٹیم کو فارغ کر دیا
پرویزمشرف غداری کیس : حکومت نے استغاثہ کی پوری ٹیم کو فارغ کر دیا
پرویزمشرف غداری کیس : حکومت نے استغاثہ کی پوری ٹیم کو فارغ کر دیا
سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف غداری کیس میں حکومت نے استغاثہ کی پوری ٹیم کو فارغ کر دیا ہے جبکہ پرویزمشرف کے وکیل کی التوا کی درخواست منظور کرلی گئی اور آئندہ سماعت سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیاتفصیلات کے مطابق خصوصی میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس پر سماعت کی، سابق صدر کے وکیل رضا بشیر کی جانب سے ایک بار پھر التوائ کی درخواست دائر کی گئی۔



جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ڈینگی بخار کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، جسے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری موقع ہے، مزید التوائ کسی صورت نہیں ملے گا۔جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ریمارکس دئیے کہ حکومت نے استغاثہ کی پوری ٹیم کو فارغ کر دیا ہے، کیا استغاثہ کی ٹیم کو اس انداز میں فارغ کیا جا سکتا ہی پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کیا آپ کو کوئی نوٹیفکیشن موصول ہوا ہی جس پر پراسیکیوٹر ڈاکٹر طارق حسن نے کہا کہ تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی لیکن افواہ ضرور سنی ہے، جسٹس نذر اکبر کا کہنا تھا کہ جب تک آپ کو نوٹی فکیشن نہیں ملتا آپ کام جاری رکھیں۔




عدالت نے مشرف آئین شکنی کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے پرویز مشرف غداری کیس میں وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا جبکہ عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر کی بیماری کے باعث التوائ کی درخواست منظور کرلی تھی۔اس سے قبل سماعت میں خصوصی عدالت نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا تھا کہ اب کوئی التوا نہیں ملے گا ، کسی فریق کے وکیل نے التوا مانگا تو اس پرجرمانہ ہوگا، کیس روزانہ کی بنیاد پر چلے گا۔



No comments