Breaking News

نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا


نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا
نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا
نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا
نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔ میاں شہباز شریف نے آج نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ن لیگی ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے صاف انکار کردیا ہے اور انہوں نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پہ چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر




میاں شہباز شریف اور خواجہ آصف سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں نے نواز شریف کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک جانے پہ رضامند ہوجائیں لیکن طویل مشاورت کے باوجود وہ سابق وزیراعظم سے اپنی بات نہیں منوا سکے ہیں اور نواز شریف نے بیرونِ ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پہ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ حکومت سے کسی بھی قسم کے ریلیف کے طلبگار نہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ عدالت میں قانونی جنگ لڑتے رہیں گے۔ سابق وزیر دفاع اور پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے یا نہ جانے کا فیصلہ نواز شریف اور ان کا خاندان ہی کرسکتا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے گزشتہ روز ملک کے ایک سینئر صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں وہ علاج کے لیے بیرون ملک چلے جائیں گے۔ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی




صحتیابی کے لیے عوام سے اپیل کی ہے۔ شہباز شریف نے عوام اور پارٹی کارکنان سے خصوصی اپیل کرتے ہو ئے در خواست کی کہ محمد نوازشریف کی صحت کے لئے کل خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدین، رہنما اور کارکنان کل خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کریں۔



No comments