Breaking News

بریکنگ نیوز: بیمار اور غمزدہ مریم نواز کی رہائی ۔۔۔۔۔ خبر آتے ہی (ن) لیگی کارکن سجدے میں گر گئے

سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں تین روز کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کی تشخیص کر لی ہے اور علاج شروع کر دیا گیا ہے اور میڈیا میں رپورٹس ہیں کہ نوازشریف کی صحت بھی بہتری کی طرف چل پڑی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کے لئے اسلام

آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور درخواست کو کل سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔اس کے علاوہ مریم نوازشریف نے بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست دائر کر دی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ والد کی طبیعت خراب ہے اس لیے ضمانت پر رہا کیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازشریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی صحتیابی کے لیے عوام سے اپیل کر دی۔ شہباز شریف نے عوام اور پارٹی کارکنان سے خصوصی اپیل کرتے ہو ئے در خواست کی کہ محمد نوازشریف کی صحت کے لئے کل خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدین، رہنما اور کارکنان کل خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کریں۔ پارٹی قائدین، رہنما اور کارکنان خاص طور پر نمازجمعہ کے بعد محمد نوازشریف کی صحت کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری عوام سے بھی اپیل ہے کہ محمد

نوازشریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں، میاں محمد نوازشریف ہمارے والد کی جگہ، بڑے بھائی اور میرے قائد ہیں۔ان کی صحت کے لئے دعا ﺅں کا ذاتی طورپر مشکور ہوں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ عوام کی دعاﺅں سے انشاءاللہ ان کی صحت مزید بہتر ہوگی۔

No comments