Breaking News

سانحہ ساہیول! پیارے بچوں یہ قوم آپ سے شرمندہ ہے


       سانحہ ساہیول! پیارے بچوں یہ قوم آپ سے شرمندہ ہے
 سانحہ ساہیول! پیارے بچوں یہ قوم آپ سے شرمندہ ہے
       سانحہ ساہیول! پیارے بچوں یہ قوم آپ سے شرمندہ ہے
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال مقدمے میں نامزد تمام 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے.جب بھی ظلم کی انتہا کی بات آئے گی تو سانحہ ساہیوال لوگوں کے ذہنوں میں ضرور آئے گا۔یہ وہ سانحہ ہے جس میں معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل کر دیا گیا تھا،آج ان ملزمان کو شک کی




بنیاد پر بری کر دیا گیا ہے جس کا سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ صارفین نے وزیراعظم عمران خان کا ان کا پرانا بیان یاد دلا دیا ہے۔جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ ساہیوال واقعے پر عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ بالکل جائز اور قابلِ فہم ہے۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف یہ کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس کی اصلاح کا آغاز کروں گا۔



No comments