Breaking News

بریکنگ نیوزملک کے معروف عالم دین اور مشہور خطیب انتقال کر گئے


بریکنگ نیوزملک کے معروف عالم دین اور مشہور خطیب انتقال کر گئے
بریکنگ نیوزملک کے معروف عالم دین اور مشہور خطیب انتقال کر گئے
بریکنگ نیوزملک کے معروف عالم دین اور مشہور خطیب انتقال کر گئے
لک کے معروف اور عالمی سطح پر شہرت پانے والے مشہور عالم دین ،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الحمید وٹو طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے،ان کی نماز جنازہ آج رات دس بجے قلعہ دیدار سنگھ میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف عالم دین،دیو بند مکتبہ فکر کے مشہور




خطیب اور علامہ طاہر محمود اشرفی کے انتہائی قریبی ساتھی علامہ مولانا عبد الحمید وٹو طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،علامہ عبد الحمید وٹو گذشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے تاہم بیماری کے باوجود وہ آخر دم تک تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف رہے،مولانا عبد الحمید وٹو اپنے منفرد انداز خطابت کی وجہ سے دیو بند مکتبہ فکر میں کافی شہرت رکھتے تھے جبکہ دیگر مکاتب فکر میں بھی ان کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ملک کے طول و عرض میں لاکھوں افراد ان کے خطبات کے گرویدہ تھے۔علامہ عبد الحمید وٹو کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور دینی صفوں میں اس خبر کے پھیلتے ہی افسردگی پھیل گئی۔علامہ عبد الحمید وٹو ملک کی معروف مذہبی جماعت پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل تھے اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمے،اتحاد امت،تحفظ ارض حرمین الشریفین کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں جس کا سرکاری سطح پر بھی اعتراف کیا گیا ۔علامہ عبد الحمید وٹو کے انتقال پر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی،مولانا عبد الحفیظ مکی،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر نے




گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔علامہ طاہر محمود اشرفی نے علامہ عبد الحمید وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی خدمت کی ،قرآن و سنت کی دعوت کو عام کیا،توحید اور ختم نبوت کے پرچم کو سر بلند رکھا ،اصحابؓ رسول اور اہلبیتؓ کی محبت اورصداقت پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ عبد الحمید وٹوکا انتقال امت مسلمہ ،علمائے حق ،اہلسنت، خصوصا پاکستان علماء کونسل اور میرے لئے عظیم سانحہ ہے،علامہ عبد الحمید وٹو کی دینی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔علامہ عبد الحمید وٹو کی نماز جنازہ آج شب قلعہ دیدار سنگھ میں رات دس بجے ادا کیا جائے گی۔



No comments