Breaking News

شنیرا اکرم نے کراچی کا ساحل عوام کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا |AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK

شنیرا اکرم نے کراچی کا ساحل عوام کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا |AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سی ویو کے ساحل کو لوگوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”میں اب ایسی سنگین صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتی، سی ویو کے ساحل پر کئی کلومیٹر تک طبی فضلہ پھیلا ہوا ہے، جن میں سینکڑوں





نیچے لنک پر کلک کریں  اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔



کی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اس علاقے کو سیل کرے اور پیشہ وار اہلکاروں کو اس علاقے کی صفائی کے انتظامات سونپے“۔ شنیرا اکرم نے تنبہیہ کرتے ہوئے کہا کہ سی ویو کا ساحل طبی فضلے کے باعث ماحول دشمن بن چکا ہے جس کی صفائی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں کئی مرتبہ میں اس ساحل پر آئی ہوں مگر پہلی بار مجھے یہاں سے خوف آ رہا ہے“۔ شنیرا اکرم کی ایک ٹوئٹ پر شفقت حسین نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ خطرناک آپ کے لیے ہوگا لیکن ہم پاکستانی قوم ہیں ہم پیدا ہی غیر قدرتی موت مرنے کے لیے ہوئے ہیں۔ شنیرا اکرم نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کس ذہنیت کے مالک ہیں؟ کبھی نہ بھولیں آپ کی زندگی اتنی ہی اہم ہے جتنی اس دنیا پر کسی اور کی ہے۔






نیچے لنک پر کلک کریں  اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔


No comments