قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ،باﺅلنگ
کوچ کا حتمی اعلان رواں ہفتے متوقع |AA
NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان
رواں ہفتے کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے پر اصولی طور
پر اتفاق ہو چکا ہے، دوسری جانب محسن خان کی ابھی تک آس نہیں ٹوٹی، گزشتہ روز ایک انٹرویو
میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ماضی میں بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ خدمات
کو دیکھتے ہوئے ان کو
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
ایک بار پھر ملکی کرکٹ کی خدمت کا موقع
ضرور دیا جائے گا۔ پی سی بی کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے پانچ رکنی پینل نے مصباح
الحق، محسن حسن خان اور ڈین جونز کے بعد جوہان بوتھا کا انٹرویو بھی کیا تھا لیکن ان
کا کیس کمزور نظر آرہا ہے، باﺅلنگ
کوچ کے لیے وقاریونس مضبوط امیدوار ہیں،محمد اکرم وقار یونس کے مقابلے میں دستبردار
ہوئے تو پی سی بی نے سابق ویسٹ انڈین باﺅلر
کورٹنی والش کا انٹرویو کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس ہی پاکستانی ٹیم کے
باﺅلنگ
کوچ ہوں گے۔ مصباح الحق نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہیڈکوچ کو ہی چیف
سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینے سے مسائل میں کمی آ سکتی ہے، سابق کپتان کو چیف سلیکٹر کی
ذمہ داریاں بھی دی جاسکتی ہیں، سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز کی معاونت
سے ٹیلنٹ تلاش کرکے قومی ٹیموں کے لیے پول تیار کرنے کی حکمت عملی اپنانے پر بھی غور
ہورہا ہے۔
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
|
No comments