کرتارپور راہداری سے متعلق پاک بھارت مذاکرات
کامیاب ہوگئے |AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK
دفتر خارجہ کے اعلان کے مطابق کرتارپور
راہداری سے متعلق پاک بھارت مذاکرات کامیاب ہوگئے، پاکستان 5ہزار سکھ یاتریوں گوردوارہ
کرتار پور صاحب آنے کی اجازت دے گا، گنجائش کے تحت دیگر خاص مواقع پر بھارتی یاتریوں
کی تعداد اس کے علاوہ ہو گی۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا
ہے کہ کرتار
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
پور راہداری جلد کھولنے کے معاملے پر پاکستان
اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل ہو گیا ہے۔ کرتار پور راہداری پر تکنیکی
مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔ بھارت سے مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے۔ بھارتی حکام کو آئندہ
مذاکرات کے لئے پاکستان آنے کا کہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا ہے
کہ پاکستان سکھ یاتریوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھانے پر راضی ہے اور جتنی گنجائش ہوگی
اس کے مطابق ا نہیںسہولیات دیں گے۔ گزشتہ اجلاس میں بھارت نے جو ہمیں مراسلہ دیا تھا
آج بھارت کو جوابی مراسلہ دے دیا ہے جس کی ابھی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے بتا
یا کہ ہم اپنے کا م کے ذمہ دار ہیں جبکہ بھارت اپنے کام کا ذمہ دار ہے۔ وزیر اعظم پاکستان
کے اعلان کے مطابق ہم نومبر میں کرتار پور راہداری کھول دینگے اور رواں ماہ میڈیا کو
بھی کرتار پور کا دورہ کرایا جائیگا تاکہ آپ اپنی آنکھوں سے سب کام دیکھ سکیں۔کشمیر
ایشو پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا
کہ یہ کرتار پور راہداری کے سلسلہ میں میٹنگ تھی جو خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس
اجلاس کا پاک بھارت کشیدگی کے معاملہ
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی طرف سے
مذاکراتی وفد میں دفتر خارجہ، ایف آئی اے ‘نادرا اور دیگر محکموں کے نمائندہ افراد
نے شرکت کی۔ بھارتی حکام سے مذاکرات کیلئے اٹاری جانے سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر
محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان بابا گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر
میں کرتار پور راہداری کھولنے کے لئے پٴْرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کرتار پور کھولنے کا
اقدام سکھ اقلیتوں کیلئے اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری پر پاکستان کی
جانب سے تیاریاں مکمل ہیں اور 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
|
No comments