ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملین مارچ کا
حصہ بننے سے صاف انکار کردیا |AA NEWS NETWORK |
#AANEWSNETWORK
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملین مارچ کا
حصہ بننے سے صاف انکار کردیا، مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں تنہاء ہی اسلام آباد
کا رخ کرنے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی کو تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت
کیخلاف اپوزیشن اتحاد مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کی جانب
سے کئی ماہ سے
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
حکومت کیخلاف لانگ مارچ کرنے کی دھمکیاں
دی جا رہی تھیں، تاہم اب یہ معاملے حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل
کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے
اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا
ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو راضی کرنے میں ناکام
رہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے انکار کے باوجود مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی جانب
سے مارچ کرنے پر بضد ہیں۔ مولانا نے اپنی جماعت جمیعت علماء اسلام ف کو ہدایت کی ہے
کہ اکتوبر میں اسلام آباد کا رخ کرنے کی تیاریاں شروع کی جائیں۔ مولانا فضل الرحمان
کا دعویٰ ہے کہ وہ 10 لاکھ لوگوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے اور وفاقی
دارالحکومت کا لاک ڈاون کرکے حکومت کو مستعفی ہونے پر مجبور کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان
کی ان دھمکیوں پر وزیر داخلہ کہہ چکے ہیں کہ جو بھی اسلام آباد کا رخ کرنے کی ہمت کرے
گا، اسے پھینٹی لگائیں گے۔
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
|
No comments