Breaking News

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے خاندان سے17 کلو468 گرام ہیروئن برآمد |AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے خاندان سے17 کلو468 گرام ہیروئن برآمد |AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK

نیواسلام آباد ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ بیرون ملک جانے والے خاندان سے 17 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزم کو پوری فیملی سمیت گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورکا رہائشی عابد

نیچے لنک پر کلک کریں  اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔

منظور اپنے خاندان کے کچھ افراد کے ہمراہ قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 791 کے ذریعے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے برمنگھم جانے کے لیے پہنچا۔ جہاں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو سامان سے بھرے چار بیگوں میں سے مجموعی طور پر17 کلو468 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام نے بتایا کہ ملزم نے منشیات کو اسپرے کی بوتلوں، سگریٹ کے ڈبوں، شیمپو کی بوتلوں، صابن کے ڈبوں، ٹیلکم پاوڈر کے ڈبوں، پلاسٹک کے کرکٹ بیٹس اور ٹافیوں میں چُھپا رکھا تھا۔ ملزم کے ہمراہ اس کی بیوی،بیٹی، دو بیٹے اور ایک بھتیجا احسان فاروق تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ خیال رہےکہ اس سے قبل گذشتہ ماہ سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے قطر جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صوابی کے رہائشی حاجی محمد پرواز QR631 کے ذریعے قطر جانے کی کوشش کررہا تھا جب اینٹی

نیچے لنک پر کلک کریں  اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔

نارکوٹکس کے عملہ نے دوران چیکنگ مسافر کے جوتوں سے 1 کلو آئس اوربیگ سے ایک کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا تھا ۔ جبکہ کچھ روز قبل ہی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی لاہور سے سعودی عرب اور لاہور سے مدینہ جانے والے مسافروں کے بیگ کی چیکنگ کے دوران 2 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن اور ہیروئن برآمد کر کے دو افراد محمد سلیم اور ساجد محمد کو رنگے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

نیچے لنک پر کلک کریں  اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔

No comments