Breaking News

پی سی بی :پری سیزن کیمپ کیلئے کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے


پی سی بی :پری سیزن کیمپ کیلئے کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے









لاہور:پی سی بی کے زیراہتمام پری سیزن کیمپ کیلئے کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے، 20کھلاڑیوں کوکیمپ میں طلب کیا گیا ہے، سابق کپتان مصباح الحق کوکیمپ کمانڈنٹ مقررکیا گیا ہے۔








پری سیزن کیمپ کیلئےکھلاڑی  آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، کیمپ کا آغاز22 اگست سےہوگا۔








پی سی بی نے 20کھلاڑیوں کوکیمپ میں مدعو کیا ہے،سرفرازاحمد، یاسرشاہ سمیت سینٹرل کنٹریکٹ کےحامل 14کھلاڑی شامل ہیں۔








بابراعظم، فخرزمان، عماد وسیم ،محمد عباس اورمحمد عامر کوکاؤنٹی کی وجہ سےچھوٹ دی گئی ہےجبکہ حسن علی اپنی شادی کی وجہ سے چھبیس اگست کوکیمپ جوائن کریں گے،آصف علی، بلال آصف، افتخاراحمد، میرحمزہ، راحت علی اورظفرگوہرکو بھی طلب کیا گیا ہے۔








سابق کپتان مصباح الحق کو کیمپ کمانڈنٹ مقررکیا گیا ہے،کھلاڑی 20اور21اگست کوفٹنس ٹیسٹ دیں گے۔









No comments