Breaking News

شرجیل پی سی بی کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے رضامند


شرجیل پی سی بی کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے رضامند
لاہور: کرکٹر شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ کی سزا بھگتنے کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے کرکٹ میں واپسی کے لیے پی سی بی کی تمام شرائط پوری کرنے پر رضامند ہوگئے۔








اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان نے ڈھائی سال بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے پی سی بی، کرکٹ ٹیم، شائقین اور اہل خانہ سےغیرمشروط معافی مانگ لی۔








ڈھائی سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد شرجیل نے لاہور میں پی سی بی حکام سے ملاقات کی جس میں اوپنر کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا۔








ری ہیب پروگرام کے تحت انہیں اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا، سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ اور پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ ایک نشست رکھنا ہوگی۔








اب تک اپنی بے گناہی کا اصرار کرنے والے شرجیل خان کا کہنا ہے کہ ان کے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث سب کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔








واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کرنے پر پی سی بی نے شرجیل پر ڈھائی سال کی پابندی لگائی تھی جو دس اگست کو ختم ہوچکی ہے۔







No comments