Breaking News

شعیب اختر کی ٹویٹ پر یووراج سنگھ کا مزاحیہ تبصرہ


شعیب اختر کی ٹویٹ پر یووراج سنگھ کا مزاحیہ تبصرہ



گزشتہ دنوں انگلینڈ کی جانب سے ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی گردن پر باؤنسر مارا جس کے بعد اسمتھ زمین پر گرگئے مگر آرچر نے قریب آکر ان کا حال چال نہ پوچھا، آرچر کا یہ عمل دنیا کے تیز ترین گیند باز پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کو بالکل پسند نہیں آیا۔








راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ‘باؤنسرز کھیل کا حصہ ہیں تاہم جب بھی کوئی گیند باز کسی بلے باز کے سر پر گیند مارے اور وہ زمین پر گرجائے تو گیند باز کو بلے باز کی طرف ضرور جاکر دیکھنا چاہیئے’۔








ٹویٹ میں شعیب اختر نے مزید کہا کہ ‘جب اسمتھ درد سے تڑپ رہے تھے تو آرچر کا ایسے ہی گزر جانا اچھا عمل نہیں تھا، جب بھی ایسا کوئی معاملہ ہوتا تھا تو میں ہمیشہ سب سے پہلے بلے باز کی جانب جاتا تھا’۔
شعیب اختر کی اس سنجیدہ ٹویٹ پر سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ انتہائی مزاحیہ جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی ہنسی چُھڑوادی۔ یووراج سنگھ نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ہاں آپ بلے باز کو گیند مارنے کے بعد سب سے پہلے اس تک پہنچتے تھے مگر آپ کے الفاظ یہ ہوتے تھے کہ کیا تم ٹھیک ہو؟ کیونکہ ابھی کچھ اور باؤنسرز آنا باقی ہیں’۔








No comments