Breaking News

کرکٹ کے میدان سے افسوسناک خبر: کیوی بلے باز ’ سٹیو سمتھ‘ سر پر گیند لگنے سے ۔۔۔۔ مداح افسردہ ہوگئے | AA NEWS NETWORK


کرکٹ کے میدان سے افسوسناک خبر: کیوی بلے باز ’ سٹیو سمتھ‘ سر پر گیند لگنے سے ۔۔۔۔ مداح افسردہ ہوگئے



AA NEWS NETWORK
لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر کے خطرناک بانسر سے کیوی بلے باز سٹیو سمتھ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گرانڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے، میچ کے چوتھے روز دوران کیوی بلے باز سٹیو سمتھ 80 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ انہیں



جوفرا آرچر نے خطرناک بانسر مارا۔سمتھ گردن پر گیند لگتے ہی پچ پر گر گئے اور درد کی شدت کی وجہ سے ڈاکٹرز کی ہدایت پر پویلین روانہ ہوگئے،ڈریسنگ روم سے تھوڑی دیر بعد کیوی بلے باز ایک بار پھر کریز پر آئے مگر وہ زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 92 رنز کھیل کر آٹ ہوگئے۔ایشز سیریز کے دوسرے انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز سکور کیے ہیں جس کے جواب میں کینگروز کے 8 کھلاڑی آٹ ہوگئے۔ سٹیو سمتھ نے ایشز 2019ءکے دو میچز میں تین اننگز کے دوران 126 کی اوسط سے 378 رنز بنائے۔







Click On Image To Subscribe On Youtube:


AA NEWS NETWORK

No comments