کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنے پر بھارتی عاطف اسلم کو دھمکیاں دینے لگے | AA NEWS NETWORK
کشمیر کے حق میں آواز
بلند کرنے پر بھارتی عاطف اسلم کو دھمکیاں دینے لگے
عام بھارتی بھی مودی کے
جنگی جنون مبتلا ہوگئے ہیں اور اب انہیں بھی سامنے کا سچ دکھائی نہیں رہا، اسی
جنون میں مبتلا ہوکر اب وہ گلوکار عاطف اسلم کو مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر کھلی
دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔عاطف اسلم نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے
ہوئے کہا ہے کہ وہ رواں سال اپنی زندگی کے سب
سے اہم سفر پر یعنی حج کی
ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جارہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں عاطف اسلم نے کشمیریوں پر ہونے
والے بھارتی ظلم پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے تشدد اور
معصوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی پُرزور مذمت کرتے ہیں خدا کشمیریوں کو اپنی
حفظ وامان میں رکھے۔عاطف اسلم کی کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ نے بھارتیوں کو آگ لگادی
ہے اور وہ حق اور انصاف کی بات کرنے پر عاطف پر چڑھ دوڑے ہیں۔ وشال ملہوترا نامی
تعصب پسند بھارتی نے عاطف اسلم کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ ’’اور بھارت میں اب
بھی بہت سے بیوقوف ہیں جوعاطف اسلم سے گلوکاری کروانے کے لیے مصر ہیں۔‘‘اس خبرکوبھی
پڑھیں: رواں سال حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے فنکارٹوئٹر پر عاطف اسلم کے بھارتی
فین پیج سے کیے گئے ٹوئٹ میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت میں محفوظ ہیں،
آپ کی ٹوئٹ اس وقت منظر عام پر کیوں نہیں آئی جب پلوامہ حملہ ہوا تھا؟اجے یادو
نامی صارف نے نہایت گستاخانہ اورکڑوی زبان استعمال کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں پر
تشدد کے حوالے سے زیادہ سبق نہ دو اپنے گریبان میں جھانک کر
دیکھو۔ جب کہ بہت سے
بھارتی صارفین نے تو عاطف اسلم کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت آکر
دکھاؤ۔ بھارت میں جس قدر تعصب پایا جاتا ہے شاید ہی دنیا کے کسی ملک میں پایا جاتا
ہو۔ذرا ذرا سی بات پر چاقو تلوار اور پتا نہیں کیاکچھ نکال کر لے آتے ہیں اور اگر
سوشل میڈیاپر بھی کسی پر تنقید کرنی ہو یا دھمکی دینی ہو تو ان کے لفظوں میں ایسے
نشتر ہوتے ہیں کہ لگتا ہے ہندوﺅں
کے ڈی این اے میں تعصب موجود ہے جو کبھی جا ہی نہیں سکتا۔موجودہ کشمیر کے حالات پر
اگر کوئی انڈین کشمیرییوں کے حق میں بولنے لگتا ہے تو اسے بھی مارنے پر تل آتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی بھارتی انتہا پسندوں نے عاطف اسلم کے ساتھ بھی کیاہے۔
No comments