پاکستان کے کسی سینما گھر میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہو گی | AA NEWS NETWORK
AA NEWS NETWORK |
پاکستان کے کسی سینما گھر
میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہو گی
(نیوزڈیسک) وزیراعظم
کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ
پاکستان کے کسی سینما گھر میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہو گی، ڈراموں، فلموں
اور اس قسم کے دیگر بھارتی مواد کے پاکستان میں نشر ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی سینما
میں بھارتی فلموں کی
نمائش نہیں ہو گی، ڈراموں، فلموں اور اس قسم کے دیگر بھارتی مواد کے پاکستان میں
نشر ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں
گے، ہر وہ اقدام کریں گے جس سے عظیم کشمیریوں کے بے مثال حوصلے مزید بلند ہوں۔
No comments