Breaking News

ہندوستان کے ساتھ کاروبار بند کرنے سے خطرہ میں پڑی پاکستانیوں کی جان، یہ ہے وجہ | AA NEWS NETWORK


ہندوستان کے ساتھ کاروبار بند کرنے سے خطرہ میں پڑی پاکستانیوں کی جان، یہ ہے وجہ
جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتوں کو پوری طرح سے منقطع کر لیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ آمد ورفت کے سبھی ذرائع کو بند کر دیا تھا۔ ان میں سمجھوتہ ایکسپریس اور تھار ایکسپریس کے علاوہ ہندوستان سے لاہور کے لئے چلنے والی دلی۔ لاہور بس یاترا پر بھی روک لگا دی تھی۔


AA NEWS NETWORK
ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتے منقطع کر لینے کے فیصلے کے بعد پاکستان نے اپنے عوام کی جان مصیبت میں ڈال دی ہے۔ پاکستان میں زندگی بچانے والی دواؤں اور دیگر لازمی اشیا کی کمی کا جوکھم پیدا ہو گیا ہے اور پاکستان کی ایک صنعتی تنظیم نے اس کے مدنظر حکومت سے فی الحال درآمدات ضوابط کو آسان کرنے کی اپیل کی ہے۔ معروف پاکستانی اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی ہے۔



پاکستان کے اخبار ڈان کے مطابق، صنعتی ادارے ایمپلائرس فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) نے کہا ہے کہ ہندوستان سے خام مال یا تیار مصنوعات کی شکل میں درآمد کی جانے والی زندگی بچانے والی دوائیں بازار سے ختم ہو سکتی ہیں۔ اس کے مدنظر متبادل ذریعہ نہیں ہو جانے تک درآمدات میں کچھ نرمی دی جانی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتوں کو پوری طرح سے منقطع کر لیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ آمد ورفت کے سبھی ذرائع کو بند کر دیا تھا۔ ان میں سمجھوتہ ایکسپریس اور تھار ایکسپریس کے علاوہ ہندوستان سے لاہور کے لئے چلنے والی دلی۔ لاہور بس یاترا پر بھی روک لگا دی تھی۔






Click On Image To Subscribe On Youtube:


AA NEWS NETWORK

No comments