لڑکی کی پھٹی جینس‘ کو گھورنے والے اداکار اور ہدایت کار پر مقدمہ درج، اس مشہور کھلاڑی نے شئیر کی تصویر | AA NEWS NETWORK
لڑکی کی پھٹی جینس‘ کو
گھورنے والے اداکار اور ہدایت کار پر مقدمہ درج، اس مشہور کھلاڑی نے شئیر کی تصویر
AA NEWS NETWORK |
اڑیہ فلم کے ایک پوسٹر میں
خواتین کو توہین آمیز انداز میں دکھانے کے الزام میں اڑیہ فلموں کے اداکار،
فلمساز اور ہدایت کار کے خلاف یہاں کے پولیس تھانہ میں ہفتہ کے روز شکایت درج کرائی
گئی ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔
پولیس کے ایک آفیسر نے
بتایا کہ سماجی کارکن لنکن سبودھی نے بھبنیشور کے خاتون پولیس تھانہ میں تحریری
طور پر شکایت درج کرائی ہے اور ’ مسٹر کنہیا‘ فلم کے اداکار، فلمساز اور ہدایت کار
کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے، جنہوں نے حال ہی میں فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی
دوتی چند کے اپنے فیس بک پوسٹ میں اس پوسٹر کے خلاف ردعمل ظاہر کرنے کے کچھ گھنٹوں
بعد پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی۔
|
چند نے اپنے فیس بک پوسٹ
میں لکھا’’ کیا خواتین کتے کی طرح ہیں؟ نجی طور پر میں اس پوسٹر کو بالکل پسند نہیں
کرتی اور فلمساز سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ فلم کے اس پوسٹر کو فوری طور پر ہٹا لیں‘‘۔
پوسٹر میں اداکار تتو
پرکاش ستپتی کئی خواتین کے گلے میں بندھی رسی کی لگام کھینچتے نظر آ رہے ہیں۔ تتو
پرکاش پپو پام پام کے نام سے مشہور ہیں۔ چند اور سبودھی کے علاوہ ریاست میں کئی
فنکاروں اور سماجی کارکنوں نے اس پوسٹر کی مذمت کی ہے۔ فلم صحافی دلیپ ہالی نے کہا
’’ فلم کے پوسٹر میں پوری خواتین برادری کی توہین کی گئی ہے‘‘۔
No comments