سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہے 32 سال کی یہ اداکارہ؟ | AA NEWS NETWORK
سلمان خان سے شادی کرنا
چاہتی ہے 32 سال کی یہ اداکارہ؟
AA NEWS NETWORK |
بالی ووڈ اداکارہ زرین
خان کا سلمان خان کے ساتھ ایک خاص کنکشن ہے۔ دبنگ خان ہی انہیں بالی ووڈ میں لے کر
آئے تھے۔ اس کے علاوہ زرین کی فٹنس ٹریننگ میں بھی سلمان نے کافی مدد کی تھی۔ اب
زرین نے ان کے بارے میں ایسی بات کہی ہے کہ وہ سنیں گے تو حیران ہی رہ جائیں گے۔
زرین نے ایک انٹرویو میں اپنی یہ خواہش ظاہر کی ہے۔
پنک ولا سے بات چیت میں
زرین سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں اپنے بارے میں کوئی افواہ اڑانی ہو تو وہ کیا ہو گی۔
اس پر زرین نے بڑا ہی دلچسپ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سلمان اور
ان کی (زرین) شادی کی افواہ اڑے۔ زرین کا جواب تھا’’ ایک مزیدار افواہ جو میں اپنے
بارے میں اڑانا چاہوں گی وہ یہ ہو گی کہ سلمان خان مجھ سے شادی کر رہے ہیں‘‘۔
بتا دیں کہ زرین کی شکل
کٹرینہ کیف سے میل کھانے کے چکر میں کئی بار یہ افواہیں اڑی تھیں کہ کٹرینہ سے بریک
اپ کے بعد سلمان نے زرین کو ڈیٹ کیا۔ لیکن ان خبروں میں کبھی کوئی مضبوطی نظر نہیں
آئی۔ ہاں، پیشہ وارانہ محاذ پر سلمان نے زرین کی کافی مدد کی۔ انہوں نے فلم ’ ویر‘
سے زرین کو بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا۔
|
No comments