Breaking News

گوگل سرچ انجن وزیراعظم عمران خان کو کیوں دکھارہا ہے بھکاری۔ تفصیل پڑھیں یہاں | AA NEWS NETWORK


گوگل سرچ انجن وزیراعظم عمران خان کو کیوں دکھارہا ہے بھکاری۔ تفصیل پڑھیں یہاں
AA NEWS NETWORK

اگر آپ گوگل سرچ انجن پر 'بھکاری' تلاش کرتے ہیں تو سرچ انجن پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں۔ گوگل کی تصاویر میں دکھائی دینے والی اس تصویرمیں ، عمران خان اپنے ہاتھ میں پیالا لیے ہوئے ہیں۔ تاہم اس تصویر کو ایڈیٹ کیاگیاہے اوراس میں، عمران خان کے ہاتھ میں پیالا لے کر بھیک مانگتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ تصویرکو ایڈیٹ کرتے ہوئے ، عمران کو سڑک پر بیٹھے ایک بھکاری کی طرح دکھایا گیا ہے۔ دراصل، پاکستان اس وقت شدید مالی بحران سے دوچارہے اوراس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان دنیا کے بہت سے ممالک سے قرض لینے کے لئے دورے کررہے ہیں۔



تصویرسوشل میڈیا پرہوئی وائرل


لوگ سوشل میڈیا پریہ تصویر لے کر پاکستان اورعمران خان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ کچھ ماہ پہلے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے 'بیگنگ' تنازعہ پر معذرت کرلی تھی۔ دراصل،عمران خان کی تقریر کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے دوران ، سکرین پر 'بیجنگ' کی بجائے 'بیگنگ' لکھا گیا تھا۔ یہ غلطی تقریباً 20 سیکنڈ تک نشر ہوتی رہی۔ جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔ عمران خان کی بھکاری کی تصویر اس وقت سوشل میڈیا پربہت وائرل ہورہی ہے۔

عمران کو بھکاری کیوں دکھا رہا ہے گوگل

AA NEWS NETWORK




دراصل، گوگل سرچ انجن کواس اندازمیں ڈیزائن کیاگیاہے کہ جب ٹائپ کرکے باربارکوئی لفظ تلاش کیاجاتاہے تو سرچ انجن میں وہ مطلوبہ الفاظ مقبول کے زمرے میں شامل ہوتاہے۔



No comments