خاتون نے ایک ساتھ 17 بچوں کو دیا جنم ، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر، جانیں اس کہانی کا کیا ہے سچ | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK
خاتون نے ایک ساتھ 17
بچوں کو دیا جنم ، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصویر، جانیں اس کہانی کا کیا ہے سچ
دعوی کیا جارہا ہے کہ کیتھرین
برج نام کی اس امریکی خاتون نے 17 بچوں کو ایک ساتھ جنم دے کر ورلڈ ریکارڈ بنایا
ہے ۔ اس کی تین تصویریں وائرل ہو رہی ہیں ۔
AA NEWS NETWORK |
سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر
اور فیس بک پر ایک حاملہ خاتون کی چونکانے والی کہانی وائرل ہورہی ہے ۔ دعوی کیا
جارہا ہے کہ کیتھرین برج نام کی اس امریکی خاتون نے 17 بچوں کو ایک ساتھ جنم دے کر
ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے ۔ اس کی تین تصویریں وائرل ہو رہی ہیں ۔
پہلی تصویر میں حاملہ کیتھرین
برج سیلفی لیتی نظر آرہی ہے ، جس کا پیٹ غیر معمولی طور پر بڑا نظر آرہا ہے ۔
دوسری تصویر میں خاتون کچھ بچوں کے ساتھ لیٹی نظر آرہی ہے ۔ تیسری تصویر میں ایک
مرد بہت سارے بچوں کے ساتھ بیٹھا ہے ۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیتھرین برج نے ایک
ساتھ سب سے زیادہ بچے پیدا کرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے ۔ پوسٹ کے ساتھ فیس بک یوزر
نے وومین ڈیلی میگزین کے ایک آرٹیکل کا لنک بھی پوسٹ کیا ہے ۔
کیا ہے سچ ؟
دراصل یہ ایک عام حاملہ
خاتون کی تصویر تھی ، جس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ۔ اصل میں یہ افواہ وومین نیوز
ڈیلی میگزین ( ڈبلیو این ڈی آر ) نام کی ایک ویب سائٹ کے مضمون سے پھیلی ۔ اس
مضمون کا عنوان تھا مدر گیوس برتھ ٹو 17 بے بیز ایٹ ونس ( ایک مرتبہ میں ماں نے 17
بچوں کو جنم دیا ) تھا ۔ مضمون میں اس بات کا واضح طور پر ذکر ہے کہ یہ ایک خیالی
کہانی ہے جو کہ ورلڈ نیوز ڈیلی رپورٹ کے ایک مضمون سے لی گئی ہے ۔
تصویر کے ساتھ کی گئی چھیڑ
چھاڑ
تصویروں کو ریورس سرچ
کرنے پر پتہ چلا کہ خاتون کی تصویر فوٹو شاپڈ ہے ۔ وہیں تیسری تصویر سات سال پرانی
ہے ، جس میں ایک شخص بچوں کے ساتھ بیٹھا ہے ۔ اس شخص کا نام رابرٹ ایم بیٹر ہے ،
جو امریکہ میں نسوانی امراض کا ایک ماہر ڈاکٹر ہے ۔ رابرٹ نے اس تصویر کو اپنے فیس
بک پیج کے کوور پر لگا رکھی ہے ، اس لئے خاتون کے 17 بچوں کو جنم دینے والی بات
غلط ہے ۔
|
No comments