Breaking News

کال سینٹرمیں کام کرتی تھی یہ اداکارہ، سلمان خان نے بنا دیا سپراسٹار | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK


کال سینٹرمیں کام کرتی تھی یہ اداکارہ، سلمان خان نے بنا دیا سپراسٹار
سلمان خان نے ایک ایسی ادا کارہ کو بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا، جنہوں نے آتے ہی اپنے اندازسے بڑا دھماکہ کردیا تھا۔
AA NEWS NETWORK

بالی ووڈ کے 'دبنگ' یعنی سلمان خان انڈسٹری کے گاڈ فادربھی کہے جاتے ہیں۔ جانیں کتنے ہی ستاروں کی قسمت سلمان خان نے سنواری ہے۔ وہیں کئی اسٹارایسے بھی ہیں، جنہیں سلمان خان خود لانچ کرچکے ہیں۔ انہیں اسٹارس میں سے ایک ہیں اداکارہ زرین خان۔




 انہیں سلمان خان نے 2010 میں آئی فلم 'ویر' سے لانچ کیا تھا۔ انہیں پہلی ہی فلم سے کافی تعریفیں ملی تھیں اورمانا جارہا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی تمام اداکاراوں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔ حالانکہ ایسا نہیں ہوسکا۔ زرین خان آج اپنا 32 واں یوم پیدائش منارہی ہیں۔ اس موقع پرہم ان کے بارے میں کچھ ایسی باتیں بتانے جارہے ہیں جو آپ کو حیران کردیں گی۔




زرین خان فلموں میں آنے سے پہلے بالکل الگ نظرآتی تھیں۔ ان کا وزن 100 کلو سے بھی زیادہ تھا۔ زرین نے ایک پوسٹ کے ذریعہ یہ انکشاف کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے ایک رول کے لئے پھرسے وزن بڑھایا تھا۔ تب انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زرین کواپنے اندازکے لئے بھی زبردست سرخیاں ملی تھیں۔ کچھ لوگوں کو لگا تھا کہ ان کا چہرہ اداکارہ کٹرینہ کیف سے ملتا ہے۔




سلمان خان کے ساتھ 2010 میں آئی فلم 'ویر' سے بالی ووڈ میں داخلہ لینے والی اداکارہ زرین خان کئی فلموں میں بولڈ سین دینے کے سبب بھی سرخیوں میں رہی ہیں۔ انہوں نے 'ہیٹ اسٹوری 3'، 'اکثر-2' اور 'وجہ تم ہو' جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔





No comments