پاکستان کے بعد ہندوستان نے بھی بند کردی دہلی - لاہوربس سروس | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK
پاکستان کے بعد ہندوستان
نے بھی بند کردی دہلی - لاہوربس سروس
پاکستان کے دہلی - لاہور
بس سروس بند کرنے کے بعد ہندوستان نے پیرسے اس بس سروس کی آمد ورفت بند کردی ہے۔
AA NEWS NETWORK |
جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370
ہٹنے سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ پاکستان مسلسل ہندوستان کو پریشان کرنے کے لئے
طرح طرح کے ہتکھنڈے اپنا رہا ہے۔ اسی کے سبب اس نے ہندوستان - پاکستان کے درمیان
چلنے والی دہلی - لاہور بس سروس بند کر دی تھی۔ پاکستان کے اس قدم کے بعد دہلی
ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) نے پیرکوکہا ہے کہ پاکستان کے دہلی - لاہورسروس
بند کرنے کے قدم کے سبب ڈی ٹی سی 12 اگست سے یہ بس سروس جاری نہیں رکھ پائے گا۔
اس سے قبل پاکستان کے
سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کے بعد ہندوستان نے بھی اس ٹرین کو بند کرنے
کا فیصلہ لیا تھا۔ اتنا ہی نہیں پاکستان اس سے پہلے جودھپورسے لاہورکے درمیان چلنے
والی ایک دیگرٹرین تھارایکسپریس کوبھی بند کرچکا ہے۔ اتنا ہی نہیں پاکستان نے ہندوستان
کے ساتھ تجارتی رشتہ بھی ختم کردیا ہے۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی
تعلقات کوبھی کم کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے قدم کےبعد
ہندوستان نے ہائی کمشنرکوبلایا واپس
پاکستان کے اس قدم کے بعد
ہندوستان نے بھی پاکستان میں اپنے ہائی کمشنرکوہندوستان واپس بلالیا تھا۔ دونوں
ممالک کے درمیان جاری رسہ رکشی کے درمیان حالانکہ ابھی تک کرتارپور کاریڈورکولے
کرپاکستان نے اپنا رخ واضح نہیں کیا ہے۔
کرتارپورپرپاکستان نے اختیارکی
خاموشی
سکھ مذہب کے بانی گرونانک
دیو کی 550 ویں جینتی میں صرف تین ماہ باقی ہیں۔ پاکستان واقع گرونانک دیو کی جائے
پیدائش تک ہندوستانی عقیدتمندوں کے پہنچنے کےلئےکرتار پور کاریڈورتیارکیا جارہا
ہے۔ کاریڈورکا کام کافی حدتک پورا ہوچکا ہے، لیکن اس کاریڈورکے ٹیکنیکل کام کولےکرہندوستان
اورپاکستان کےدرمیان اگست ماہ کے پہلے ہفتہ میں بات چیت ہونی تھی۔
|
No comments