Breaking News

جموں وکشمیرکے چیف سکریٹری کا بیان، عیدالاضحیٰ پرنہیں چلی ایک بھی گولی | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK


جموں وکشمیرکے چیف سکریٹری کا بیان، عیدالاضحیٰ پرنہیں چلی ایک بھی گولی
جموں وکشمیرمیں گولی چلنے کے واقعہ پرروہت کنسل نےکہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی اورنہ ہی کوئی نقصان ہوا۔
AA NEWS NETWORK

جموں وکشمیرکے چیف سکریٹری (نیتی آیوگ) روہت کنسل نے ان خبروں کی تردید کی ہے، جن میں سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ فائرنگ اوراموات کا دعویٰ کیا جارہا تھا۔ انہوں نے اس سے انکارکیا کہ جموں وکشمیرمیں فائرنگ کا کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ روہت کنسل نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کےذریعہ ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی اورنہ ہی کوئی نقصان ہوا۔




واضح رہےکہ جموں وکشمیرمیں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد کرفیولگایا گیا تھا۔ حالانکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرکرفیو میں نرمی دی گئی اوروادی میں لوگ سڑکوں پرنظرآئے۔ روہت کنسل نےکہا ' ضلع اورڈویژنل ایڈمنسٹریشن نے مولوی سمیت کئی لوگوں سے بات کی، منڈیوں کا انعقاد کیا نتیجہ کےطورپرہم نے پرامن عید کا انعقاد کیا'۔



ڈوبھال نے کیا سری نگرکا دورہ

جموں وکشمیرپہنچے قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال نے آج سری نگرکے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ عیدالاضحیٰ کے خاص موقع پراجیت ڈوبھال سری نگرکے لال چوک پرموجود تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے کئی حساس علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ اجیت ڈوبھال اپنی پوری ٹیم کے ساتھ سری نگرکے ڈاون ٹاون علاقے میں پہنچے۔ سری نگرکے جن علاقوں میں اجیت ڈوبھال پہنچے تھے، ان میں سورا، پمپور، لال چوک اورحضرت بل شامل ہیں۔ سورا حال کے دنوں میں سری نگرکا سب سے حساس علاقہ بن چکا ہے۔




No comments