Breaking News

پلوامہ حملےکےشہید جوانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ اٹھائے گی ریلائنس، جموں وکشمیرکےلئےبنایا یہ پلان | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK


پلوامہ حملےکےشہید جوانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ اٹھائے گی ریلائنس، جموں وکشمیرکےلئےبنایا یہ پلان
ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ کمپنی اٹھائے گی۔



AA NEWS NETWORK

ریلائنس انڈسٹریزکی 42 ویں اے جی ایم (سالانہ جنرل میٹنگ) میں کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نےکہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملےمیں شہید ہوئے جوانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ کمپنی اٹھائے گی۔ اسی کےساتھ ہی انہوں نے جموں وکشمیراورلداخ میں سرمایہ کاری کرنےکی بھی بات کہی۔




واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کوجموں وکشمیرکوپلوامہ میں دہشت گردوں نے سی آرپی ایف کے قافلےکونشانہ بنایا تھا۔ مکیش امبانی نے پلوامہ کےشہیدوں کے تئیں احترام کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ہم ان کے بچوں کی تعلیم اورفیملی کی تاعمرذمہ داری اٹھائیں گے۔




جموں وکشمیراورلداخ کے لئےاسپیشل ٹاسک فورس




ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی نے سالانہ جنرل میٹنگ میں کہا کہ آرآئی ایل جموں وکشمیراورلداخ میں ترقیاتی کاموں کا مناسب  خاکہ تیارکرنےکےلئےایک اسپیشل ٹاسک فورس کی تشکیل کرے گی۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی اپیل کے تئیں وہ کافی سنجیدہ ہیں۔ ہم جموں وکشمیراورلداخ کی ترقی اوروہاں کے لوگوں کی ضرورتیں پوری کرنےکے لئے پابندعہد ہیں۔ ہم آنے والے دنوں میں جموں وکشمیراورلداخ کولےکرکچھ اعلان کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے کی تھی سرمایہ کاری کی اپیل




واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پانچ اگست کوجموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے دفعہ 370 کوختم کردیا۔ ساتھ ہی ریاست کو جموں وکشمیراورلداخ، دو حصوں میں تقسیم کرکےانہیں مرکزکے زیرانتظام ریاست کا اعلان کردیا۔ اس اعلان کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نےملک کے نام خطاب میں جموں وکشمیراورلداخ کے روشن مستقبل کی نیک خواہشات پیش کی اورکہا کہ دفعہ 370 ہٹنے سے جموں وکشمیراورلداخ کے لئے ترقی کے دروازے کھلیں گے۔




انہوں نےکہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے ملک اوردنیا کی کمپنیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جموں وکشمیراورلداخ میں سرمایہ کاری کرکےان نئے مرکزکے زیرانتظام ریاستوں کی ترقی میں اپنا تعاون یقینی کریں۔ وزیراعظم نے بالی ووڈ سے لےکر سیاحت کی صنعت تک، سبھی سے جموں وکشمیراورلداخ کی طرف رخ کرنے کی گزارش کی۔






No comments