Breaking News

اللہ رب العالمین کی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے فرزندان توحید آج پیش کریں گے قربانی| AA NEWS NETWORK


اللہ رب العالمین کی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے فرزندان توحید آج پیش کریں گے قربانی
AA NEWS NETWORK

فرزندان توحید کے ذریعہ آج پورے ملک میں جوش وخروش اور بھائی چارہ  کے ساتھ عیدالاضحیٰ کا تیوہارمنایا جائے گا۔  مسلمان علی الصبح نئے کپڑے پہن کرپہلے عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نمازادا کریں گےاس کے بعد اللہ رب العالمین کی راہ میں اپنی استطاعت کے مطابق قربانی پیش کرتے ہوئے سنت ابراہیمی کو زندہ کریں گے۔




واضح رہے کہ سال میں ایک بار ہر صاحب استطاعت پر قربانی کرنا واجب ہے ، یہ قربانی صرف ایک رسم یا شوق پورا کرنے کی چیز نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعہ اخلاص وللہیت اور اخلاص کا جذبہ پیدا کرنا مقصود ہے، اس جذبہ سے انسان اپنے مذہب اور اللہ رب العزت کے لئے قربانی پیش کرنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے۔


علمائے کرام اورقرآن واحادیث کے مطابق قربانی ابراہیم علیہ السلام کے جذبہ قربانی کی ایک یاد گار بھی ہے، جب ان کو اپنے چہیتے بیٹے کو قربان کرنے کا حکم دیا گیا تو انہوں نے اپنے بیٹے سے دریافت کیا توبیٹا بھی فورا تیار ہوگیا ، باپ نے اپنے بیٹے کی گردن پر چھری رکھ دی اور پھر انعام کے طور پرجنت کا مینڈھا ذبح کیا گیا، اسی بچہ کو اس کی ماں کے ساتھ مکہ کی بے آب وگیاہ سرزمین پر چھوڑ کر بھی اللہ نے آزمایاتھا۔اس لئے آج کے دور میں ریاکاری اور مقابلہ آرائی سے بچتے ہوئے اسی جذبہ سے قربانی پیش کرنے کاجذبہ مسلمانوں میں بھی پیدا ہونا چاہئے۔لیکن بدقسمتی سے ہماری قربانیاں اخلاص و للہیت سے عاری ہوتی جارہی ہیں اور جانور پر محض شہرت طلبی، ریاکاری اورمقابلہ کرنے کی غرض سے پیسہ برباد کیا جاتا ہے۔





No comments