Breaking News

عید الاضحیٰ کے موقع پرامت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے مانگی گئیں دعائیں| AA NEWS NETWORK

عید الاضحیٰ کے موقع پرامت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے مانگی گئیں دعائیں
AA NEWS NETWORK
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت یورپی ممالک میں آج نہایتی عقیدت واحترام سے عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ جن میں حجاج کرام سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔امام کعبہ نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان گزشتہ روز حج کے رکن اعظم کے بعد آج عید الاضحی منانے میں مصروف ہیں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر آئمہ کرام نے خطبہ عید میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خدا کے احکامات کے تحت اس فانی دنیا کی بجائے آخرت کیلئے زندگیاں وقف کرنے کا درس دیا۔

 مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔(تصویر:اے ایف پی)۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔(تصویر:اے ایف پی)۔

حجاج کرام نماز عید کے بعد منیٰ روانہ ہو گئے جہاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی جا رہی ہے۔ منیٰ، مکہ، جدہ مدینہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا۔ حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے، قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔اس موقع پرروح پرورمناظردیکھے گئے اور مسلمانوں نے اللہ کے حضور میں خشوع و خضوع سے دعاء اور استغفار کیا۔

منیٰ، مکہ، جدہ مدینہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیاگیا۔ متحدہ عرب امارات میں بھی نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کے گلے لگ کرعید کی مبارکبا دی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کیلئے مذبح خانوں کا رخ کیا۔نمازعید کی ادائیگی کے بعد مسلمان نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں جبکہ حجاج کرام قربانی کا فریضہ انجام دینے کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول لیں گے۔

نمازعید کے روح پرور اجتماعات۔(تصویر:اے ایف پی)۔

No comments