Breaking News

ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچایا جائے تو ظاہری حسن خود بخود سامنے آجاتا ہے،اداکارہ ریما | AA NEWS NETWORK


ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچایا جائے تو ظاہری حسن خود بخود سامنے آجاتا ہے،اداکارہ ریما
AA NEWS NETWORK

نامور پاکستانی اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچالے تو ظاہری حسن خود بخود سامنے آ جاتاہے،ہمارا معاشرہ بڑی تیزی سے تبدیل ہوا ہے اور آج ہر کسی کو صرف اپنی فکر لا حق ہے، کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی علامت اعتماد ہے۔





ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ مردوںکو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آئیڈل شوہر ملا جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے کچھ سال پہلے تک بھی لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے لیکن اب اس رجحان میںکمی آرہی ہے، ایک دوسرے سے آگے جانے کی دوڑ میں آج ہر کسی کو صرف اپنی فکر ہوتی ہے جو تشویش کا باعث ہی



No comments