Breaking News

پرینکا چوپڑا پرناراض ہوگئی پاکستانی لڑکی، ملا منہ توڑجواب | AA NEWS NETWORK


پرینکا چوپڑا پرناراض ہوگئی پاکستانی لڑکی، ملا منہ توڑجواب
AA NEWS NETWORK

اسٹارہونا کئی بارمشہورشخصیات کے لئے مصیبت کی وجہ بھی بن جاتی ہے، لیکن کئی اسٹارس ایسی مصیبتوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ نظارہ تب دیکھنے کو ملا جب پرینکا چوپڑا کے سامنے ایک لڑکی چلاتی ہوئی نظرآئی۔ پرینکا چوپڑا اپنے حاضرجوابی کے لئے پہلے بھی کافی تعریفیں حاصل کرچکی ہیں، لیکن حال ہی میں وائرل ہورہے ایک ویڈیومیں انہوں نے کمال ہی کردیا۔ پرینکا پرایک پاکستانی لڑکی نے چلا کرسنگین الزام لگائے تو دیسی گرل نے اسے بڑے پیارسے سمجھایا اورسخت الفاظ میں خاموش رہنے کا بھی مشورہ دے دیا۔




 دراصل پرینکا چوپڑا گزشتہ ہفتہ یعنی 10 اگست کو بیوٹی کال لاس اینجلس ایونٹ پرلوگوں سے مخاطب ہوئیں۔ اس تقریب میں پرینکا چوپڑا سے سوال پوچھتے ہوئے ایک پاکستانی لڑکی لائیو ایونٹ کے دوران دیسی گرل پرچلا پڑی۔ اس لڑکی نے پرینکا کے مارچ کے مہینے میں کئے گئے ایک ٹوئٹ کا ذکرکیا، جس میں پرینکا نے ہندوستانی فوج کو سلام کرتے ہوئے تعریف کی تھی۔

لڑکی نے کہا 'آپ دنیا میں امن کو فروغ دینے کے لئے یواین کی گڈول ایمبسڈرہیں۔ آپ کو کسی بھی طرح سے اس میں شامل نہیں ہونا چاہئے تھا'۔ لڑکی کے مطابق 'ایک پاکستانی کے طورپرمجھ جیسے لاکھوں لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں اورانہوں نے آپ کے بزنس میں اپنے طریقے سے حمایت بھی کی ہے'۔ واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے مارچ میں کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں صرف اتنا لکھا تھا 'جے ہند'، 'بھارت امررہے'۔




No comments