Breaking News

بالا کوٹ کےبعد پاکستان میں گھس کرجنگ کےلئےتیارتھی ہندوستانی فوج | AA NEWS NETWORK


بالا کوٹ کےبعد پاکستان میں گھس کرجنگ کےلئےتیارتھی ہندوستانی فوج







بالاکوٹ حملے کے بعد آرمی سربراہ جنرل بپن راوت نے حکومت کو بتا دیا تھا کہ فوج پاکستان کےکسی بھی زمینی حملےسےنمٹنےاوردشمن کی سرحد کے اندرجنگ لڑنےکےلئے پوری طرح تیارہے۔







AA NEWS NETWORK

بالا کوٹ حملے کے بعد فوج کے سربراہ بپن راوت نے حکومت کے اہم لوگوں کو واضح طورپربتادیا تھا کہ فوج پاکستان کے ذریعہ کئے جانے والے کسی بھی زمینی حملے سے نمٹنےاوردشمن کی سرحد کے اندرجنگ لڑنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی فوج، پاکستان کے ساتھ روایتی جنگ کے لئےتیارتھی اوراس میں پاکستانی سرحد کےاندرجانا بھی شامل تھا۔








پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت جب ہوائی حملے کرنے سمیت مختلف متبادل پر غورکررہی تھی تب فوج کے سربراہ نے حکومت کواپنی فوج  کی تیاریوں کے بارے میں بتایا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل بپن راوت نے ریٹائرہورہے فوجی افسران کے ایک گروپ سے بند کمرے میں بات چیت کے دوران پیرکوکہا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد ہندوستانی فوجی، پاکستانی فوج کے ذریعہ کی جانے والی کسی جارحیت سے نمٹنے کےلئےہرطرح سے تیار ہے۔








جنرل بپن راوت کے تبصرہ کی تشریح کرتے ہوئے فوج کے ایک افسرنے کہا کہ آرمی سربراہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ فوج جنگ کو پاکستانی سرحد میں لے جانے کے لئے تیارتھی۔ ذرائع نے کہا کہ ستمبر2016 میں اری حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے 11 ہزارکروڑروپئے کے آرڈیننس خریداری معاہدے کوحتمی شکل دیا تھا اوراسے اس میں سے 95 فیصد مل بھی چکے ہیں۔








ہند-پاک میں ہوگئی تھی گہما گہمی

پلوامہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فضائیہ نے 26 فروری کو پاکستان کی سرحد میں بالاکوٹ کے قریب جیش محمد کے سب سے بڑے دہشت گردانہ کیمپ مرکز پربمباری کی تھی۔ پاکستان نے اس کے پلٹ وارمیں ہندوستانی فوجی اداروں کونشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن فضائیہ نے اس کے منصوبوں پرپانی پھیردیا تھا۔








No comments