Breaking News

وزیراعظم مودی - ڈونالڈ ٹرمپ کی 30 منٹ ہوئی ٹیلیفونک بات چیت، بغیرنام لئے پاکستان پرنشانہ | AA NEWS NETWORK


وزیراعظم مودی - ڈونالڈ ٹرمپ کی 30 منٹ ہوئی ٹیلیفونک بات چیت، بغیرنام لئے پاکستان پرنشانہ
نریندرمودی نے پاکستانی رہنماؤں کا نام لئےبغیرکہا ’خطےکےکچھ رہنما' مسلسل ہندوستان مخالف راگ الاپ رہےہیں اورہندوستان مخالف تشدد کا ماحول 







تیارکرنےکےلئےدوسروں کومشتعل کر رہےہیں۔
AA NEWS NETWORK

نئی دہلی: دفعہ 370 اور 35اے کوبےاثرکرکے جموں وکشمیرکاخصوصی ریاست کا درجہ رد کئے جانے کے بعد ہندوستان مخالف ماحول تیارکرنےکی پاکستان کی کوششوں کےتناظر میں وزیراعظم نریندرمودی نے پیرکوامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئےکہا،’ خطےکےکچھ رہنماؤں‘ کا ہندوستان مخالف تشدد کےلئے اشتعال انگیزکوشش خطے کے امن کے لیے خوشگوار نہیں ہے۔ نریندرمودی نے پاکستانی رہنماؤں کا نام لئےبغیر کہا ’خطےکے کچھ رہنما' مسلسل ہندوستان مخالف راگ الاپ رہےہیں اورہندوستان مخالف تشدد کا ماحول تیارکرنےکےلئےدوسروں کومشتعل کررہےہیں، جوامن کےلئےاچھی بات نہیں ہے‘۔ انہوں نےدہشت گردی اورتشدد سے پاک ماحول تیار کرنےاورسرحد پاردہشت گردی کوختم کرنے پرزوردیا۔








تقریباً 30 منٹ تک ہونے والی اس گفتگومیں دونوں رہنماؤں نےکئی دوطرفہ اوربین الاقوامی مسائل پر بات کی۔ افغانستان کی آزادی کےآج ’سوبرس‘ مکمل ہونےکا ذکرکرتے ہوئے نریندرمودی نےحقیقی معنوں میں اٹوٹ، محفوظ، جمہوری اورآزاد افغانستان کےلئے ہندوستان کے پابند عہد ہونے کی بات کو دہرایا۔








نریندرمودی نے دونوں رہنماؤں کےدرمیان رواں برس کےاواخرمیں اوساکا میں جی۔20 چوٹی کانفرنس کےدوران ہونے والی ملاقات کویاد کیا۔ انہوں نے  ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ باضابطہ رابطے میں رہنے کا ذکربھی کیا۔ وزیراعظم نےامید ظاہرکی کہ ہندوستان کے وزیر تجارت (کامرس) اوران کےامریکی ہم منصب کےدرمیان دو طرفہ تجارت کے مسائل پر گفتگوکےلئےجلد از جلد میٹنگ ہوگی، جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔







No comments