گزشتہ رات پاکستان نے بھارتی فوج کے 25 جوانوں کو ہلاک کر دیا لیکن بھارت اس بات کو چھپا رہا ہے | AA NEWS NETWORK
AA NEWS NETWORK |
گزشتہ رات پاکستان نے بھارتی فوج کے
25 جوانوں کو ہلاک کر دیا لیکن بھارت اس بات کو چھپا رہا ہے
ھارتی فوج کے افسر نے مقبوضہ کشمیر میں
نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے سے انکار کر دیا۔کرنل وجے اچاریہ نے بھارتی فوج کی جانب
سے کشمیریوں پر ظلم کرنے کے حکم پر فوج سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے
بتایا ہے کہ گزشتہ رات پاکستان نے ان کی یونٹ کے 25فوجی جوانوں کو ہلاک کر دیا لیکن
ان کی حکومت نے
اس بات کو چھپایا اور بھارتی میڈیا نے
بھی اسے کوریج نہیں دی۔ کرنل وجے اچاریہ نے کہا کہ بھارتی فوجی جوانوں کی ہلاکت کو
بھارتی میڈیا کی جانب سے کوئی کوریج نہیں دی گئی، میں فوج سے استعفیٰ دے رہا ہوں کیونکہ
میں اپنے کشمیریوں پر ظلم نہیں کر سکتا۔ کرنل وجے نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ انہوں
نے استعفیٰ دیکر نئی دہلیواپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انکے استعفے
کی وجہ کشمیر ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کیسے اپنے لوگوں کو مار سکتے ہیں،
میں مزید یہ برداشت نہیں کرسکتا، ’بائے انڈین آرمی‘۔ کرنل وجے نے بتایا کہ بھارتی
فوجی بھی مر رہے ہیں لیکن بھارت ان کے بارے میں میڈیا پر بتا نہیں رہا۔ انہوں نےبھارت
کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کر
رہا ہے۔کرنل وجے نے کہا کہ وہ کیسے کشمیریوں پر ظلم کر سکتے ہیں؟ اس لیے وہ بھارتی
فوج سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ بھارتی فوجی افسر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان اور
بھارت کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں 25بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جسے
بھارت چھپا رہا ہے لیکن وہ اسے نہیں چھپا سکتے، وہ
ان کی یونٹ کے جوان تھے۔ خیال رہے کہ بھارت
نے 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور کشمیریوں
پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کو کشمیریوں کے خلاف فری ہینڈ دے دیا گیا جس
کے بعد نہتے کشمیری ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں۔
No comments