اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی بند کروائے:یونس بیگ | AA NEWS NETWORK
AA NEWS NETWORK |
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج
کی دہشت گردی بند کروائے:یونس بیگ
لاہور کےمعروف تاجر رہنمااورسیاسی و سماجی
کارکن محمد یونس بیگ نےکہاہےکہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی
بند کروائے،کرفیو کی وجہ سے ہمارے کشمیری بہن بھائی اور بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں،مقبوضہ
کشمیر میں فوج کی وردیوں میں ملبوس ہندوانتہا پسند تنظیموں کے غنڈے نہ صرف قتل و
غارت گری کا بازار گرم کئےہوئے ہیں بلکہ
ہماری مسلمان ماؤں، بہنوں اور بیٹیو ں کی عزتوں کو بھی تار تار کر رہے ہیں۔ مین مارکیٹ
گلبرگ میں تاجروں کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاجی
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس بیگ کا کہنا تھا اگر آج ہم خاموش رہے تو کل ہماری
باری ہوگی،کشمیر پر مکمل کنٹرول کے بعد بھارت ہمارا پانی مکمل طور پر بند کردے گا،جس
سے ہماری زمینیں بنجر اور کھیت ویران ہو جائیں گے،ہم جانتے ہیں کہ پاکستان زرعی ملک
ہے اور سب سے زیادہ زر مبادلہ ہم زراعت ہی کے ذریعے حاصل کرتے ہیں اگر پانی نہ ملا
تو زراعت ختم اور ڈالر پانچ سو روپے سے بھی اوپر چلا جائے گا،معیشت تو پہلے ہی پستی
کی طرف جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیاست سے بالا تر ہو کر پوری قوم کو
متحد ہونا پڑے گا،اگر کشمیر جیسے حساس ایشو پر بھی سیاسی قیادت نے سنجیدگی کا مظاہرہ
نہ کیا تو قوم انہیں کسی صورت معاف نہیں کرے گی جبکہ اگر حکومتی سطح پرفوری موثر قدم
نہ اٹھایا تو بہت دیرہو جائیگی اور ہمارے کشمیری بہن بھائی اللہ کی عدالت میں ہمارے
گریبان پکڑے کھڑے
ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت کی موت
مسلمان کیلئے انعام ہے ،اس لئے حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے ،قوم کا بچہ بچہ وطن
پر قربان ہونے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔احتجاجی مظاہرے سے رضوان یوسف،
فرحان یوسف،آصف بٹ ،شہزاد رفیق،حبیب خان ،اسدبشیرسمیت دیگرتاجروں نے خطاب کیا ۔
No comments