Breaking News

کتے کی دم سو سال بعد بھی ٹیڑھی ۔۔۔۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد بھارت کا موقف بھی سامنے آگیا | AA NEWS NETWORK

AA NEWS NETWORK

کتے کی دم سو سال بعد بھی ٹیڑھی ۔۔۔۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد بھارت کا موقف بھی سامنے آگیا










سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاسے پاکستان اوربھارت کےدرمیان متنازعہ مسئلہ قراردیا ،چینی مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات ہیں اور فریقین کو کسی بھی








ایسے یکطرفہ اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو صورتحال کو مزید خراب کردے تاہم دوسری طرف بھارت اب بھی ’’میں نہ مانوں ‘‘ کی رَٹ لگائے ہوئے ہےاور عالمی سطح پر بدترین سفارتی شکست کے باوجود ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر سے دہشت گردی کو ختم کرنے اور وادی کی ترقی کے لئے دفعہ 370 کو ختم کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اوراس کا باہری طورپرکوئی اثرنہیں ہے،مودی سرکارجموں و کشمیر سے آہستہ آہستہ پابندیاں اورکرفیو اٹھا لے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور یہ صرف بھارت ہی طے کرسکتا ہے کہ وہ اپنے داخلی معاملات سے کیسے نبٹے گا؟ سید اکبر الدین نے پاکستان کا نام لئے بغیر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک جموں وکشمیر میں جہاداور تشدد کی بات کر رہا ہے جبکہ ہم ہمیشہ کی طرح اپنی پالیسی پر قائم ہیں اور ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ








تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت عالمی سطح پر متنازع ہے، بھارتی اقدام نے چین کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوا متحدہ کے چارٹرڈاور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک اقوام متحدہ میں سکیورٹی کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15 اراکین ممالک کے مندوب نے اجلاس میں شرکت کی۔ چینی مندوب نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے مسئلے پر تفصیلی بات ہوئی ہے۔ کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سیکیورٹی جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت عالمی سطح پر متنازع ہے۔ بھارتی اقدام نے چین کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ چینی مندوب نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوا متحدہ کے








چارٹرڈاور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اسی طرح پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہم جموں کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔ اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا۔ نہتے کشمیریوں کی آواز آج اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جارہا ہے۔ کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔ پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گی۔








No comments