منظور پشتین کا بھارت کی جانب سے حملہ کیے جانے کی صورت میں پاک فوج کا ساتھ نہ دینے کا اعلان | AA NEWS NETWORK
منظور پشتین کا بھارت کی
جانب سے حملہ کیے جانے کی صورت میں پاک فوج کا ساتھ نہ دینے کا اعلان
AA NEWS NETWORK |
پشاور(نیوزڈیسک) منظور
پشتین کا بھارت کی جانب سے حملہ کیے جانے کی صورت میں پاک فوج کا ساتھ نہ دینے کا
اعلان، پشتون تحفظ موومنٹ کا سربراہ پاک فوج کیخلاف بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈا کو
بھی مزید پھیلانے میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے
باعث پاکستان اور بھارت کی کشیدگی بھی عروج پر پہچنچ چکی
ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان
جنگ چھڑنے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ
کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار
ہے۔ تاہم اس تمام صورتحال میں جب پوری قوم ایک پیج پر ہے، ملک کے اندر موجود کچھ
عناصر اب بھی پاک فوج کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے
تناظر میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین سے جب سوال کیا گیا کہ اگر
بھارت کسی جارحیت کا مظاہرہ کرتا ہے، تو اس صورت میں وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ
بھارتی فوج کیخلاف لڑیں گے یا نہیں۔ اس کے جواب میں منظور پشتین نے بھارت کیخلاف
جنگ میں حصہ لینے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ بھارت کیخلاف جنگ فوج کو اکیلے
لڑنی چاہیئے۔ منظور پشتین جہاں بھارت کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے سے گریزاں ہیں،
وہیں وہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف بھارت کے زہریلے پراپیگنڈا کو مزید پھیلانے
کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔ اس تمام صورتحال میں محب وطن پشتونوں کی جانب سے
منظور پشتین کی حرکتوں کی شدید مذمت کی گئی ہے، اور
اعلان کیا گیا ہے کہ کسی
بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کیخلاف لڑیں گے،
اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
No comments