Breaking News

وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔۔فاسٹ باولر حسن علی اور سامعیہ کا نکاح منگل کو لیکن رخصتی کب ہو گی ؟ تہلکہ خیز تفصیلات | AA NEWS NETWORK


وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔۔فاسٹ باولر حسن علی اور سامعیہ کا نکاح منگل کو لیکن رخصتی کب ہو گی ؟ تہلکہ خیز تفصیلات


AA NEWS NETWORK

اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نکاح کی تقریب کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی اور سامعیہ کی نکاح کی تقریب منگل کے روز ہو گی جس میں اہل خانہ سمیت قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے ۔ حسن علی اپنے فیملی کے ہمراہ آج صبح سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو ئے تھے ۔ نکاح



کی تقریب منگل کے روز ہو گی جبکہ رخصتی اکتوبر کے مہینے میں کی جائے گی ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کیا اتفاقات ہیں زمانے کے،ایک طرف انڈیااور پاکستان بارڈرز پر آمنے سامنے ہیں اور جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور دوسری طرف انڈیااور پاکستان کے بارڈر پر شادیانے بجتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایسے ہی لگتا ہے کہ ادھر طبلِ جنگ بجے گا اور ادھر نکاح کی بسم اللہ پڑھی جائے گی۔انڈین لڑکیاں پاکستانی لڑکوں کی شروع سے ہی دلدادہ رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک نہیں کئی انڈین لڑکیوں نے بھارت کو چھوڑ کر پاکستان میں لڑکوں سے شادی رچائی۔اب کی بار ایک اور ہیرو پاکستانی کرکٹر حسن علی کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی دلہن بن کر پاکستان آنے کے لیے رضا مند ہو چکی ہے جس نے دبئی میں رواں ماہ حسن علی سے نکاح کرنا ہے۔جس سلسلے میں کرکٹر حسن علی نے چھٹیوں کی درخواست دے رکھی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈنے فاسٹ باؤلر حسن علی کی فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں شادی کے لیے ایک ہفتے کی چھٹی دے دی۔پی سی بی نے 22 اگست سے 7 ستمبر تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں



لگائے جانے والے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کے لیے 20 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے اور ان کھلاڑیوں کی فہرست میں حسن علی کا نام شامل ہے۔نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی کا 20 اگست کو بھارت کی سامعیہ سے نکاح ہے اور بورڈ نے 19 اور 20 اگست کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے پی سی بی سے درخواست کی تھی انہیں فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ وہ ان دنوں اپنے نکاح کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی چھٹی دے دی ہے۔حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے اور اسی دوران ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔








Click On Image To Subscribe On Youtube:


AA NEWS NETWORK

No comments