Breaking News

دیر بالا ، مسافر بس کے قریب دھماکے میں 5افراد جاں بحق ،6زخمی | AA NEWS NETWORK


دیر بالا ، مسافر بس کے قریب دھماکے میں 5افراد جاں بحق ،6زخمی


AA NEWS NETWORK

دیر بالا (نیوزڈیسک) دیر بالا میں دھماکے میں5افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے ، دھماکہ مسافر گاڑی کے قریب ہوا ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں مسافر بس کے قریب دھماکے میں 5افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو



ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس اورسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ اس حملے میں مسافر بس کونشانہ بنایا گیا ، ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب خان کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم سے ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔








Click On Image To Subscribe On Youtube:


AA NEWS NETWORK

No comments