Breaking News

پاکستانی بلے بازنےکیریئربچانےکےلئے معافی مانگی، اسپاٹ فکسنگ کی ملی تھی سزا | AA NEWS NETWORK


پاکستانی بلے بازنےکیریئربچانےکےلئے معافی مانگی، اسپاٹ فکسنگ کی ملی تھی سزا
شرجیل خان پر2017 میں اسپاٹ فکسنگ معاملے میں پانچ سال کےلئے پابندی عائد کردی تھی۔
AA NEWS NETWORK
پاکستان کے داغی سلامی بلے بازشرجیل خان نےاپنےکیریئرکودوبارہ راستے پرلانے کی سمت میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے پیرکو 2017 کے اسپاٹ فکسنگ معاملےمیں شامل ہونے کے لئےمعافی مانگی۔ اسپاٹ فکسنگ معاملے کےسبب شرجیل کوپانچ سال کے لئے پابندی عائد کی گئی تھی۔ 30 سالہ شرجیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بدعنوانی مخالف افسران سے ملاقات کی، جنہوں نےانہیں بازآبادکاری کےعمل سےگزرنےکوکہا۔ اس سے وہ کھیل میں واپسی کی راہ پرچل پڑے ہیں۔








معافی مانگتے ہوئےدیا یہ بیان
پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں شرجیل خان کےحوالےسےکہا گیا 'میں نے پی سی بی، ٹیم کےاپنے ساتھیوں، شائقین اورفیملی سے سب کوشرمسارکرنے والےاپنےغیرذمہ دارانہ برتاوکرنےکے لئےبغیرشرط معافی کی پیشکش کی۔ میں معافی کا طلبگارہوں اوریقین دہانی کراتا ہوں کہ مستقبل کی اپنی سرگرمیوں میں زیادہ ذمہ داری دکھاوں گا'۔








پی سی بی نے رکھی تھی شرط

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں شرجیل خان کےسامنے معافی مانگنے کی شرط رکھی تھی۔ پی سی بی کےایک افسرنےکہا تھا کہ شرجیل کوستمبرمیں ہونے والے قائداعظم ٹرافی میں کھیلنےکا موقع مل سکتا ہے، لیکن اس کےلئےانہیں اسپاٹ فکسنگ میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کرنا ہوگا اوراپنے عمل کےلئےمعافی مانگنی ہوگی۔








شرجیل خان نے 2017 میں پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی تھی۔

پی ایس ایل میں کی تھی فکسنگ








شرجیل خان کوپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں فکسنگ کا قصوروارپایا گیا تھا۔ پی ایس ایل -2 کے پہلے ہی میچ میں شرجیل خان اورخالد لطیف اسلام آباد یونائیٹیڈ کےلئےکھیل رہے تھے اوردونوں کو 5 اینٹی کرپشن کوڈزکی خلاف ورزی کا قصوروارپایا گیا تھا۔ اس کے بعد 30 اگست 2017 کوشرجیل خان پر5 سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔







No comments