Breaking News

ہندوستانی مداحوں نےدی وارننگ، کشمیرموضوع پرتبدیل ہوگیا شعیب اخترکا موقف، دیا یہ بیان | AA NEWS NETWORK


ہندوستانی مداحوں نےدی وارننگ، کشمیرموضوع پرتبدیل ہوگیا شعیب اخترکا موقف، دیا یہ بیان
شعیب اخترنے کشمیرمیں آرٹیکل 370 ہٹنے پرسخت ردعمل ظاہرکیا تھا، جس کے بعد ہندوستانی شائقین نے انہیں بری طرح ٹرول کیا تھا۔
AA NEWS NETWORK
پاکستان کےسابق تیزگیند بازشعیب اخترنےجموں وکشمیرپراپنا موقف تبدیل کرلیا ہے۔ حال ہی میں کشمیرمیں آرٹیکل 370 ہٹنےکےبعد سخت ردعمل دینے والےشعیب اختراب اس معاملے میں نرم پڑتےنظرآرہے ہیں۔ شعیب اخترنےاپنے یوٹیوب چینل میں کشمیرکے موضوع پر اشتعال انگیزبیان بازی نہ کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ شعیب اخترنےکہا 'میں مانتا ہوں کہ حالات خراب ہیں اورمیں یہ بھی مانتا ہوں کہ آپ اپنے ملک کوپیارکرتے ہیں اورہم اپنےملک کو، لیکن ہمیں نفرت کی وجہ نہیں بننا چاہئے۔ ہمیں کشمیرکےموضوع پرکوئی ایسا بیان نہیں دینا چاہئے، جس سے حالات مزید خراب ہوں'۔







کشمیرموضوع پرشعیب اخترکا ٹوئٹ

پہلے بوکھلا گئے تھے شعیب اختر








قابل ذکرہےکہ شعیب اخترنےاس سے پہلےکشمیرموضوع پرخود ہی متنازعہ ٹوئٹ کیا تھا۔ شعیب اخترنے12 اگست کوایک بچے کی تصویرٹوئٹ کی تھی، جس کی آنکھ پرچوٹ لگی تھی اوراس پرپٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔ شعیب اخترنےاس پرکیپشن دیا تھا- 'ہم آپ کی طرف سے کھڑے ہیں.. عید مبارک، اس کے علاوہ تصویرپرلکھا ہوا ہے، 'آپ قربانی کومتعارف کراتے ہیں۔ ہم آپ کی آزادی کی دعا کرتے ہیں اورجینےکےلئےکیا مقصد ہے'۔ اس کے ساتھ انہوں نےاس پوسٹ پر'ہیش ٹیگ کشمیر' لگایا تھا۔







شعیب اخترکے ٹوئٹ پرسخت ردعمل۔








کیوں پلٹے شعیب اختر؟








اب سوال یہ ہےکہ شعیب اخترکشمیرموضوع پرپلٹ کیوں گئے؟ دراصل شعیب اخترنے جب کشمیرموضوع پرٹوئٹ کیا تھا توہندوستانی مداحوں نےان کا یوٹیوب چینل ان سبسکرائب کرنے کی وارننگ دی تھی۔ شعیب اخترکے یوٹیوب پر1.5 ملین سبسکرائبرس ہیں، جس میں زیادہ ترہندوستانی ہیں۔ ہندوستانی مداحوں کی وارننگ کے بعد شعیب اخترنےکشمیرموضوع پرمنصفانہ موقف اپنا لیا۔







No comments