Breaking News

وزیر اعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا، جنرل باجوہ ہی بنے رہیں گے پاکستان کے فوجی سربراہ | AA NEWS NETWORK


وزیر اعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا، جنرل باجوہ ہی بنے رہیں گے پاکستان کے فوجی سربراہ
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے،’جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین برس کے لیے مزید فوجی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی یہ تقرری حالیہ مدت کار پوری ہونے کے دن 
سے نافذالعمل ہوگی‘‘۔

AA NEWS NETWORK








اسلام آباد۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین برس کے لیے مزید پاکستان کا فوجی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دفتر کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن میں اس بات کی اطلاع دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے،’جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین برس کے لیے مزید فوجی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی یہ تقرری حالیہ مدت کار پوری ہونے کے دن سے نافذالعمل ہوگی۔ یہ فیصلہ خطے کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے‘۔








جنرل باجوہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نومبر 2016 میں فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ گذشتہ برس پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرکر برسراقتدار آئی تھی۔








ذرائع کے حوالہ سے خبر ملی تھی کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان تین سال کے لئے باجوہ کی مدت کار میں توسیع کے حق میں نہیں تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ باجوہ کی مدت کار میں صرف ایک سال کے لئے توسیع کی جائے لیکن باجوہ نے مدت کار میں توسیع کے لئے عمران خان پر دباؤ بنایا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ بتا دیں کہ 58 سالہ باجوہ اس سال سبکدوش ہونے والے تھے۔







No comments