Breaking News

ماں بننے والی لڑکیاں اب آپریشن تھیٹر میں جانے سے پہلے میک اپ کیوں کرنے لگیں؟ | AA NEWS NETWORK

AA NEWS NETWORK

ماں بننے والی لڑکیاں اب آپریشن تھیٹر میں جانے سے پہلے میک اپ کیوں کرنے لگیں؟










بچے کی پیدائش کسی بھی عورت کے لیے جاں کنی کا سا تجربہ ہوتا ہے اور اس موقع پر ہر کسی کو زچہ و بچہ کی سلامتی کی فکر لاحق ہوتی ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ برطانیہ اور دیگر کئی ممالک میں حاملہ خواتین میں ایک عجیب رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے لیے آپریشن تھیٹر میں جانے سے








قبل میک اپ کرنے لگی ہیں۔دی مرر کے مطابق ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ 68فیصد برطانوی خواتین بچے کی پیدائش سے قبل میک اپ کرنے کی ضرورت محسوس کرتی ہیں۔سروے کے نتائج میں یہ بھی بتایا گیا کہ ”بچے کی پیدائش سے قبل 18سے 31سال کی خواتین خواتین سب سے زیادہ میک اپ کا اہتمام کرتی ہیں۔ اس ایج گروپ کی خواتین بچے کی پیدائش کے لیے ڈاکٹروں کی طرف سے ملنے والی تاریخ سے قبل ہی ویکس، بلو ڈرائز اور سپرے ٹینزوغیرہ کرو ا لیتی ہیں۔“2016ءمیں پہلی بار امریکی میک اپ آرٹسٹ الاہا کریمی نے بچے کی پیدائش سے پہلے میک اپ کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ہلچل مچا دی تھی تاہم اب یہ رجحان دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔








No comments