رات کو کھڑکی کھول کر سویا کریں کیونکہ۔۔۔ | AA NEWS NETWORK
AA NEWS NETWORK |
رات کو کھڑکی کھول کر سویا
کریں کیونکہ۔۔۔
ے سکون نیند اور کم خوابی
ڈپریشن جیسی سنگین علامتوں کو جنم دیتی ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے پرسکون نیند کے
حصول کا ایسا آسان اور بے مثال طریقہ بتا دیا ہے کہ کبھی آپ نے سوچا بھی نہ ہو
گا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”رات
کے وقت کمرے کی کھڑکی کھلی رکھنے
سے انسان کو پرسکون نیند
آتی ہے۔“ انہوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہےکہ انسان کی سانس کے ساتھ کاربن ڈائی
آکسائیڈ خارج ہوتی ہے جو کھڑکی بند ہونے کی وجہ سے کمرے میں جمع ہوتی رہتی ہے اور
آکسیجن کی کمیابی کے باعث نیند میں خلل کا سبب بنتی ہے، جبکہ کھڑکی کھلی رکھنے سے
کاربن ڈائی آکسائیڈ کمرے میں جمع نہیں ہونے پاتی اور انسان پرسکون نیند لیتا
ہے۔رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں نیدرلینڈ کے سائنسدانوں نے 17 رضاکاروں کو تین
گروپوں میں تقسیم کیا۔ ان میں سے ایک کو کھڑکیاں اور دروازے بند رکھ کر سونے،
دوسرے گروپ کو دروازہ کھلا رکھنے اور تیسرے کو کھڑکی کھلی رکھنے کی ہدایت کی۔سائنسدان
کئی دن تک ان لوگوں کے کمرے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار اور ان کی نیند کا
معیار چیک کرتے رہے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جو لوگ کھڑکی کھلی رکھ کر سوتے
رہے ان کے کمروں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار سب سے کم تھیاور ان کی نیند کا
معیار سب سے بہتر تھا۔نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جو لوگ کھڑکی کھلی رکھ کر سوتے
رہے ان کے کمروں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار سب سے کم تھیاور ان کی نیند کا
معیار سب
سے بہتر تھا۔ نتائج میں یہ
بھی معلوم ہوا کہ دروازہ کھلا رکھنے سے کمرے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بہت
کم ہوتا ہے۔
No comments