Breaking News

دباؤ کام کر گیا: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کی قسمت کا فیصلہ کر لیا | AA NEWS NETWORK


دباؤ کام کر گیا: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کی قسمت کا فیصلہ کر لیا


AA NEWS NETWORK
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا دباؤ کام کر گیا، سلیکشن کمیٹی نے کوچ روی شاستری کے عہدے کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مزید 2 سال کے لیے کوچنگ کی ذمہ سونپ دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے، اس عہدے کے لیے بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر رابن



سنگھ اور لال چند راجپوت نے بھی درخواست دی ہوئی تھی جنہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ ایڈوائزر کمیٹی میں شامل سابق کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ روی شاستری دو سال سے ٹیم کے ساتھ ہیں اور ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوئی ہے، اسی لیے ان کو عہدے پر برقرار رکھا ہے۔ دنیا نیوزکے مطابق ان کی اگلی ذمہ داری آئندہ ماہ جنوبی افریقہ ٹیم کیساتھ کھیلی جانے والی سیریز ہے۔ جہاں پروٹیز ٹیم نے بھارت کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈکپ کے دوران بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کوچ روی شاستری کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا تھا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سلیکشن کمیٹی کو کہا تھا کہ موجودہ کوچ کو عہدے پر برقرار رکھا جائے اور ان کی مدت میں توسیع کی جائے،اس سے قبل ویرات کوہلی اور انیل کمبلے کے آپسی اختلافات کی وجہ سے کمبلے کو کوچ کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔ دوسری جانب اک خبر کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن اقبال محمد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ حالات کو انتہائی بدترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس خبر پر شدید حیرانی ہوئی کہ مصباح الحق چیف سلیکٹر اور



کوچ بیک وقت دونوں عہدوں پر کام کریں گے۔جیونیوز کے مطابق اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے، پہلے وسیم خان کو برمنگھم سے لاکر بورڈ کے اہم فیصلوں میں عقل کُل کا درجہ دے دیا گیا، اب ٹیم کے معاملات مصباح الحق کو دینے کی بازگشت ہے۔لانڈھی (کراچی) این اے 240 سے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے کامیاب امیدوار اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ پہلے محکمہ جاتی کرکٹ ختم کر کے کرکٹرز کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے، اب چیئرمین پی سی بی احسان مانی تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نیند میں ہیں، بورڈ وسیم خان چلا رہے ہیں۔اقبال محمد علی نے مینجنگ ڈائریکٹر کو مشورہ دیا کہ جہاں وہ دیگر بہت سے کام کر رہے ہیں انہیں چاہئیے کہ قومی ٹیم کے منیجر بھی بن جائیں کیوں کہ وہ 69 سال کے طلعت علی ملک سے 21 سال چھوٹے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کرکٹ کے امور پر گفتگو کرنے کی درخواست کی تھی، انہیں وزیراعظم نے یقین دلایا کہ جلد اس حوالے سے ملاقات کیلئے وقت دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے قائمہ کمیٹی برائے کھیل



کے سربراہ آغا حسن سے کہا ہے کہ جلد اجلاس طلب کریں، ذرا وسیم خان سے پوچھیں کہ وہ آخر کرکیا رہے ہیں؟ جیونیوز کے مطابق اقبال محمد علی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز راشد لطیف ، معین خان اور جلال الدین سے سوال کیا کہ آخر ان کی اکیڈمی کر کیا رہی ہے، کیا اکیڈمی میں صرف پیسے بنائے جا رہے ہیں؟ لگتا تو ایسا ہی ہے کیوں کہ ایشیا کپ انڈر 19 کیلئے منتخب ٹیم میں کراچی کے ایک لڑکے کا نہ ہونا ہمارے لیے شرم کا مقام ہے۔







Click On Image To Subscribe On Youtube:


AA NEWS NETWORK

No comments