قسمت کی دیوی مصباح الحق پر مہربان: جلد سابق کپتان کو ایک دو نہیں بلکہ کتنے اور کن عہدوں سے نوازا جانے والا ہے ؟ | AA NEWS NETWORK
قسمت کی دیوی مصباح الحق
پر مہربان: جلد سابق کپتان کو ایک دو نہیں بلکہ کتنے اور کن عہدوں سے نوازا جانے
والا ہے ؟
AA NEWS NETWORK |
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان
کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو بطور ہیڈ کوچ منتخب کرلیا ہے
جبکہ انہیں بیک وقت چیف سیلیکٹر کا عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے، یوں ایک ہی وقت میں
انہیں دو عہدے دیئے جانےکا امکان ہے، پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اعلان 19 اگست
تک متوقع ہے۔ ہم نیوز کےمطابق پی سی بی ہیڈ کوچ کو ہی چیف سلیکٹر کی
اضافی ذمہ داریاں دینے پر
سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کے لیے
مصباح الحق کو نگراں مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق اس
وقت کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور ان کی سفارشات کی روشنی میں ہی مکی آرتھر کو عہدے
سے سبکدوش ہونا پڑا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی کرکٹ ٹیم کے
کھلاڑیوں کا کنڈیشننگ کیمپ 22 اگست سے 7ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع
ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کوچنگ کرکے اپنے کوچنگ کیریئر کا
آغاز کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی عدم موجودگی میں سابق کپتان مصباح
الحق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کے ساتھ مل کر کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ
پروگرام ترتریب دیں گے۔ کنڈیشننگ کیمپ کے دوران کھلاڑی نیٹ پریکٹس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ
پریکٹس بھی کریں گے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی
جائیگی۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن
سے قبل تیار کرنا ہے۔آئندہ ڈومیسٹک سیزن
کا آغاز 12 ستمبر سے شیڈول
قائد اعظم ٹرافی سے ہورہا ہے۔ قومی کھلاڑیوں کو قائداعظم ٹرافی میں 31 فرسٹ کلاس میچوں
سمیت قومی ٹی ٹونٹی اور پاکستان ایک روزہ کپ کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں
شامل 6 ٹیسٹ ، 3 ایک روزہ اور 9 ٹی ٹونٹی میچوں میں بھی شرکت کرنا ہے۔ پی سی بی نے
سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 14 کرکٹرز سمیت 20 کھلاڑیوں کو پری سیزن کیمپ میں شرکت کیلئے
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ کھلاڑی 19 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔ 2 روزہ
فٹنس ٹیسٹ کے بعد قومی کھلاڑی 22 اگست سے 7 ستمبر تک این سے اے میں جاری کنڈیشننگ
کیمپ میں شرکت کریں گے۔اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ مکمل کرنے کے بعد
کیمپ جوائن کریں گے۔ بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو
کاؤنٹی سیزن کے باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ پانچوں کھلاڑی قائداعظم
ٹرافی کے آغاز سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔کیمپ میں سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل
عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد رضوان، سرفراز
احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان
مسعود، عثمان شنواری،
وہاب ریاض اور یاسر شاہ کوطلب کیا گیا ہے۔نان سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں
آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کو بھی کیمپ میں
رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے
سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اپنے معاہدہ ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم پر ہونے والی
ناجائز تنقید اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اندرونی سیاست پر تنقید کرتے
ہوئے کہا ہے کہ یقینا میں ان چیزوں کو مس نہیں کروں گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے
کو دئیے گئے انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہا کہ ”سابق کھلاڑیوں کی جانب سے پیٹھ پیچھے
چھرا گھونپنا، ٹی وی پر ہونے والی سیاست، صحافی اور پی سی بی میں ہونے والی سیاست
چند ایسی چیزیں ہیں جنہیں میں بالکل بھی مس نہیں کروں گا۔“
No comments