پریانکا چوپڑا نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا کر ہنگامہ برپا کر دیا | AA NEWS NETWORK
پریانکا چوپڑا نے زندگی
کے اہم راز سے پردہ اٹھا کر ہنگامہ برپا کر دیا
AA NEWS NETWORK |
نئی دہلی (نیوزڈیسک) بالی
ووڈ اداکارہ اسلام کیساتھ لگائو کے حوالے سے بہت شہرت رکھتی ہیں جنہوں نے اپنے ایک
انٹرویو میں کہا تھا کہ مغرب کا وقت ان کا پسندیدہ ترین وقت ہوتا ہے۔ لیکن اب
انہوں نے اپنی زندگی کے ایک اور اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا
پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔اپنی فلم ’’بے واچ‘‘ کی پروموشن کیلئے ’ڈرٹی لانڈری‘
نامی ٹی وی شو میں شرکت
کے دوران انہوں نے اپنے بارے میں حیران کن بات بتائی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان
کے والد اشوک چوپڑا نے انہیں گلے میں پہننے کیلئے ایک چین دی تھی جس میں لگے لاکٹ
میں آیت الکرسی لکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد نے انہیں یہ چین اس لئے
دی تھی تاکہ وہ بری طاقتوں سے بچی رہیں۔اس موقع پر انہوں نے وہ چین بھی دکھائی جس
میں آیت الکرسی والا لاکٹ موجود ہے اور اس کے ساتھ ہی دیگر کئی اور لاکٹ بھی لگے
ہیں۔ پریانکا چوپڑا کے اس انکشاف سے ایک بات تو طے ہے کہ ہندو چاہے جتنے مرضی شدت
پسند بن جائیں، دین اسلام ہمیشہ چمکتا دمکتا رہے گا اور بالی ووڈ کے فنکار اس کی
واضح مثال ہیں۔
|
No comments