AA NEWS NETWORK
مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم اور آرمی چیف
کے درمیان بڑی بیٹھک، اہم معاملات طے پا گئے
وزیراعظم عمران خان اورچیف آف آرمی سٹاف
جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورقومی
سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان
سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اندرونی بیرونی
سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور
پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید
باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پاکستان
کے مستقبل کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایک قومی اخبار
میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق لاہور میں نومبر کے مہینے میں ’انٹرنیشنل سکھ کنونشن‘
کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کنونشن میں بھارت، کینیڈا، امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر
ممالک سے پچاس کے قریب سِکھ سکالرز اور سِکھ رہنما شرکت کریں گے۔جنہیں پاکستان کے سرکاری
مہمان کا درجہ حاصل ہو گا۔ یہ عالمی سطح کا کنونشن31 اگست سے 2 ستمبر 2019ء تک گورنر
ہاؤس میں ہو گا ۔اس 3 روزہ کنونشن کی میزبانی اور صدارت گورنر پنجاب چودھری سرور کریں
گے جبکہ سِکھوں اور ہندوؤں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال کا ذمہ دار وفاقی ادارہ متروکہ
وقف املاک بورڈ بطور معاون کام کریے گا۔ کنونشن کے آخری روز تصویری نمائش کا اہتمام
ہو گا۔اس کنونشن کے انعقاد کا مقصد مودی سرکار کی اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ
پالیسیوں اور ان کے وجود کو مٹائے جانے
کی خاطر اٹھائے جانے والے شر انگیز اقدامات کو دُنیا بھر کے سامنے لانا ہے۔ جس سے بھارت
پر عالمی برادری کے دباؤ میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس کنونشن کا موضوع ”دور بابا گورو
نانک اور عصر حاضر کے تقاضے“ رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کنونشن میں شرکت کے لیے
بھارت سے 11 ،امریکہ سے ایک، کینیڈا سے 7، فرانس سے ایک سکھ سکالر اور دیگر ممالک سے
بھی سکالرز پاکستان آئینگے جن کی مجموعی تعداد 50سے زائد ہے۔
|
No comments