“وقت آگیا ہے کہ پاکستان اب بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک کرے، کروز میزائل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں” | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK
AA NEWS NETWORK
“وقت آگیا ہے کہ پاکستان اب بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک
کرے، کروز میزائل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں”
|
وقت آگیا ہے کہ پاکستان اب بھارت پر سرجیکل
اسٹرائیک کرے، کروز میزائل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، دفاعی تجزیہ کار زید حامد
کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے ٹھکانے پر فضائی حملے بھی کیے جا سکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر
میں مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے جو منصوبہ تیار کیا گیا اسے روکنے کیلئے یہ سب کرنا
ہی ہوگا۔ تفصیلات کے
مطابق معروف دفاعی تجزیہ کار زید زمان
حامد نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تمام تیاریاں مکمل
کر چکا ہے۔ بھارت کے اس گھناونے منصوبے سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مسلسل
خدشات کا اظہار کر رہی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان پر کشمیریوں کی مدد کرنا فرض
ہو چکا ہے۔ زید حامد کہتے ہیں کہ پاکستان کو بھارت کیخلاف ملٹری آپشن استعمال کرنا
ہوگی۔ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہوگا۔ بھارتی
فوج کے ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی جا سکتی ہے۔ جبکہ کروز میزائلوں کا استعمال بھی
کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھارتی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کر سکتا
ہے۔
No comments